مغرور دیپیکا نے  شاہ رخ کے احسانات کو بھلادیا 

اپ ڈیٹ 13 اپريل 2017 10:57am

dipika

ممبئی:موجودہ دور میں بولی وڈ کی نمبر ون اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو یہ مقام حاصل ہو اہے تو اس کی وجہ صرف اور صرف شاہ رخ خان ہیں انہوں نے دیپیکا کی صلاحیتوں پر بھروسہ کرکے 2007 میں فلم"اوم شانتی اوم"بنائی جو سپر ہٹ ثابت ہوئی۔

صرف اوم شانتی اوم ہی نہیں بلکہ ان دونوں نے جتنا بھی کام  ایک ساتھ کیا ہے  اسے لوگوں نے بے حد پسند کیا ہے اگر یہ کہا جائے تو  غلط نہ ہوگا  کہ دیپیکا کو بولی وڈ کی نمبر ون اداکارہ بنانے میں شاہ رخ  کا سب سے بڑا ہاتھ ہے۔

لیکن دیپیکا  شاید یہ سب بھلا چکی ہیں  اور کامیابی ان کے سر پر چڑھ گئی جب ہی تو انہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق  دیپیکا کو آنند لعل رائے کی نئی فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ مرکزی کردار کی آفر ہوئی تھی ،یہ خبر سن کر  دونوں کے مداح خوش ہوگئے تھے کہ اب ان کی پسندیدہ جوڑی ایک بار پھر  اسکرین پر جلوہ گر ہوگی ،لیکن دیپیکا نے فلم میں کام کرنے سے انکار کرکے لوگوں کی خوشیوں پر پانی پھیر دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دیپیکا   کی فلم سے انکار کی وجہ   دوسرے پروجیکٹس ہیں  جو زیر تکمیل ہیں جن میں  سنجے لیلیٰ بھنسالی کی فلم"پدماوتی"سر فہرست ہے۔

ممبئی مرر کے مطابق دیپیکا نے پدما وتی کیلئے آنند لعل رائے کی فلم کو ٹھکرادیا ،کیونکہ ان کے پاس  شاہ رخ کے ساتھ فلم میں کا م کرنے کیلئے تاریخیں نہیں تھیں ،ہدایت کار آنند نے  دیپیکا کے انکار پر خاموشی اختیار کرتے ہوئے   کسی بھی تبصرے سے گریز کیا ہے ۔واضح رہے کہ نئی فلم میں شاہ رخ پہلی بار ایک بونے کا کردار نبھا رہے ہیں ،تاہم فلم کا نام ابھی فائنل نہیں کیا گیا ہے۔