اچانک سوناکشی سنہا کو امیتابھ بچن میں دلچسپی کیوں پیدا ہونے لگی؟
ممبئی:بولی وڈ کی خوبرو اداکارہ سوناکشی سنہا اپنی پہلی ہی فلم "دبنگ"میں سلمان خان کے مد مقابل بہترین اداکاری کرکے بولی وڈ میں اہم مقام حاصل کرچکی ہیں۔
وہ رواں سال اپنی نئی فلم "نور"میں اداکاری کرتی نظر آئیں گی ،سوناکشی "نور"میں صحافی کا کردار ادا کررہی ہیں ،اپنی فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سونا کشی نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ ایک صحافی کے طور پر سپر اسٹار امیتابھ بچن کی زندگی سے متعلق بہت کچھ جاننے کی خواہش مند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ "امیتابھ کی زندگی دلچسپ ہی نہیں پُرکشش بھی ہے "سوناکشی کو فلم میں امیتابھ بچن کا تو نہیں لیکن سنی لیونی کا انٹرویو کرنے کا موقع ملا ،اس انٹرویو کیلئے صحافی کے کردار کے طور پر انہیں سنی لیونی کا گھنٹوں انتظار کرنا پڑا۔
سنی لیونی کے بارے میں بات کرتے ہوئے سوناکشی کا کہنا تھا کہ وہ ایک بہت اچھی اور پیاری انسان ہیں انہیں خوشی ہے کہ سنی نے ان کی فلم میں بطور مہمان اداکارہ کے کام کیا۔
واضح رہے کہ دبنگ اداکارہ کی نئی فلم"نور"رواں ماہ 21 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔