سلمان اور سنی میں بڑے جھگڑے کا خدشہ
ممبئی:بولی وڈ کے سلطان سلمان خان بھارتی فلمی صنعت کا اہم حصہ ہیں ، لوگوں کی پسندیدگی کا یہ عالم ہے کہ جب سلمان کی فلم ریلیز ہوتی ہے تو لوگ ان کی فلم دیکھنے پر زیادہ زور دیتے ہیں اور یہ ہی وجہ ہے کہ بولی وڈ باکس آفس پر سلمان کی فلمیں سب سے جلدی 100 کروڑ کا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہیں۔
لیکن ماضی کے سپر اسٹار سنی دیول نے سلمان کے ساتھ مقابلہ کرنے کی ٹھانی ہے۔ڈی این اے انڈیا کے مطابق سلمان خان کی کبیر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم"ٹیوب لائٹ" عید پر ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔
جبکہ دوسری جانب سنی دیول کی فلم "بھیا جی سپر ہٹ"جسے مکمل ہونے میں تقریباً 6 سال کا عرصہ لگا ہے کی ریلیز بھی عید پر متوقع ہے ،فلم کے پروڈیو سر مہندرا دھا ریوال کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے ہماری فلم باکس آفس پر اچھا بزنس کرے گی۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ عید کے دن لوگ سلمان کو دیکھنے سینما جائیں گے یا سنی دیول کو دیکھنے ،واضح رہے کہ دونوں اداکار بھارتی فلم انڈسٹری میں ایک دوسرے کے بہترین دوستوں کے طورپر جانے جاتے ہیں ،کیا فلموں کا یہ تصادم ان کی دوستی پربھی اثر انداز ہو سکتاہے؟یہ تو عید پر ہی پتہ چلے گا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔