رنبیر کپور دو بچوں کے والد ہیں، بچوں کی تصاویر نے انٹرنیٹ پر طوفان کھڑا کردیا

شائع 13 اپريل 2017 10:40am

ranbir1

ممبئی:بولی وڈ میں چاکلیٹی ہیرو کے نام سے مشہور  اداکار رنبیر کپور نے چند تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جن میں وہ دو بچوں کے ساتھ نظر آرہے ہیں ،رنبیر کا کہنا ہے کہ وہ دونوں بچے ان کے ہیں۔

بولی وڈ ببل کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ان تصاویر نے  انٹرنیٹ پر طوفان کھڑا کردیا ہے کیونکہ بچے تو دور  رنبیر کی ابھی تک شادی بھی نہیں ہوئی ہے۔

لیکن گھبرائیے نہیں یہ رنبیر کے اپنے بچے نہیں ہیں بلکہ انہوں نے اپنی آنے والی فلم جس میں وہ سنجے دت بنے ہیں کے سیٹ سے یہ تصاویر  جاری کی ہیں اور تصویر میں نظر آنے والے دونوں بچے فلم میں سنجے دت کے بچوں کا کردار ادا کررہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کپور فلم میں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلئے ان دنوں مکمل طور پر سنجے دت کے رنگ میں ڈھل گئے ہیں ،ہر کسی کو شدت کے ساتھ فلم کی ریلیز کا انتظار ہے ،رنبیر کا فلم کے ساتھ  لگاؤ اس بات سے ظاہر ہوتا ہے کہ فلم میں اداکاری کرنے والے دونوں  بچوں کو رنبیر نے اپنے بچے کہہ کر متعارف کروایا ہے۔

بولی وڈ کے باصلاحیت ہدایت کار راج کمار کی زیر ہدایت بننے والی فلم کا ابھی تک نام فائنل نہیں ہوا ہے لیکن  شوٹنگ زورو شور سے جاری ہے ،فلم میں منیشا کوئرالہ سنجے دت کی والدہ نرگس جبکہ ان کے  والد سنیل دت کا کردار پاریش راول ادا کررہے ہیں۔

ان اداکاروں کے علاوہ فلم میں سونم کپور،کرشمہ تنا اور وکی کوشل بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

تصاویر دیکھئے

Image result for ranbir kapoor with children sanjay dutt biopic