اکشے کمار کو زندگی کا پہلا ایوارڈ حاصل کرنا مہنگا پڑ گیا

شائع 13 اپريل 2017 10:57am

akshy

ممبئی:بولی وڈ میں کھلاڑی کمارکے نام سے مشہور اکشے کمار حال ہی میں فلم رستم کیلئے نیشنل ایوارڈ  حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں ،اکشے کمار کو فلم انڈسٹری میں 25 سال سے زائد عرصہ ہوگیا ہے اور یہ انہیں  ملنے والا پہلا ایوارڈ ہے  جس کیلئے ان پر بے تحاشہ تنقید کی جارہی ہے۔

ڈی این اے انڈیا کے مطابق  نیشنل ایوارڈ کے جیوری ممبر  ز کے سربراہ  پریادرشن  پر الزام لگایا جارہا ہے کہ انہوں نے اکشے کمار سے دوستی کے باعث  انہیں  اس ایوارڈ سے نوازا۔

اپنے اوپر ہونے والی تنقید پر اکشے کا کہنا ہے کہ  مجھے  اس انڈسٹری میں کا م کرتے ہوئے تقریباً 25 سال کا عرصہ ہوگیا ہے  اور میں نے کبھی کسی کونہیں کہا   کہ مجھے ایوارڈ یا فلم دی جائے،اگر آپ کو لگتا ہے پریادرشن نے   میری حمایت کی ہے تو اس کاجواب آپ کو اخبارات کے ذریعے مل چکاہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ایک  انٹرویو کے دوران پریادرشن کا کہنا تھا کہ  اکشے کمار اس ایوارڈ کیلئے اہل  ہیں  اسی لیے انہیں یہ ایوارڈ دیا گیا ہے ، نیشنل ایوارڈ کی جیوری ممبران کی تعداد مجھ سمیت 38 تھی ،تو آپ صرف مجھ ہی سے کیوں سوال کررہے ہیں ؟گزشتہ برس   ان ایوارڈز کے سربراہ رمیش سپی تھے جنہوں نے امیتابھ بچن کو پیکو کیلئے ایوارڈ دیا   تو ان سے  سولات کیوں نہیں کیے گئے؟