ان دونوں میں سے سنجے دت کون ہے؟کیا آپ بتا سکتے ہیں

شائع 13 اپريل 2017 11:26am

sunjay1

ممبئی:بولی وڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور ان دنوں سجنے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں ،گزشتہ چند روز قبل ان کی چند تصاویر منظر عام پر آئی تھیں جن میں وہ سنجے دت سے مشابہ تھے۔

لیکن حال ہی میں سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی تصاویر نے لوگوں کو چونکنے پر مجبور کردیا ہے کیونکہ وہ  نئے انداز میں ہو بہو سنجے دت لگ رہے ہیں۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق نئی تصاویر میں رنبیر سجنے دت کے اس دور کی عکاسی کرتے نظر آرہے ہیں جب وہ جیل سے رہا ہوئے تھے، کالی، سفید داڑھی  اورسر پر کم ہوتے ہوئے بالوں کے ساتھ رنبیر کو پہچاننا مشکل ہی نہیں ناممکن نظر آرہا ہے۔

واضح رہے کہ رنبیر کپور نے خود کو سجنے دت کے کردار میں ڈھالنے کیلئے بہت محنت کی ہے اور ان کی محنت تصاویر میں نظر بھی آرہی ہے۔

یہ تصاویر انسٹا گرام اور ٹویٹر پر بہت بار شیئر ہوچکی ہیں ،اور لوگوں نے ان پر مزیدار تبصرے بھی کیے ہیں۔

واضح رہے کہ فلم میں رنبیر کپور کے علاوہ منیشا کوئرالہ،پاریش راول اور سونم کپور بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیئے: رنبیر کپور دو بچوں کے والد ہیں، بچوں کی تصاویر نے انٹرنیٹ پر طوفان کھڑا کردیا