عمران خان نے کنگ خان کو جھاڑ کیوں پلادی؟

شائع 13 اپريل 2017 03:45pm
File Photo File Photo

دبئی : شاہ رخ خان کا شمار بولی وڈ کے کنگز میں ہوتا ہے اور کوئی فلم ایسی نہ ہے جو کہ باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے نہ گاڑے اور یہی وجہ ہے کہ بولی وڈ میں انکی ہر بات مانی  بھی جاتی ہے اور عام طور پر لوگ ان سے مرعوب بھی رہتے ہیں۔

لیکن ایک ایسی شخصیت بھی ہے جس نے  کنگ خان کو جھاڑ پلادی۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان وہ شخصیت ہیں جنہوں نے بولی وڈ کنگ کو جھاڑا تھا۔

ایک پروگرام میں انٹرویو کے دوران شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ ایک مرتبہ بھارت میں  کرکٹ کا میچ جاری تھا اور اس مرتبہ وہ گراونڈ سے باہر باونڈری پر کھڑئے ہوئے تھے کہ عمران خان آوٹ ہوگئے۔ آوٹ ہونے کے بعد وہ واپس پویلین جارہے تھے کہ کنگ خان ان سے آٹو گراف لینے کیلئے آگے بڑھے جس پر عمران خان نے ان کو شدید غصے میں جھاڑ پلادی۔

کنگ خان کا کہنا ہے کہ اس وقت بھی عمران خان کے بہت بڑے مداح تھے اور اب بھی وہ عمران خان کو شدید پسند کرتے ہیں۔