مسعود اظہرحفاظتی تحویل میں ہیں،رانا ثناءاللہ

شائع 15 جنوری 2016 04:42am

rana100000000

لاہور:وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ کہتے ہیں مولانا مسعود اظہر کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے۔ اگر مولانا مسعود اظہر کیخلاف شواہد ملے تو کارروائی کریں گے۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی جاری ہے۔

انہوں نے گذشتہ روز ہونے والی کارروائی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ بہاولپور میں مولانا مسعود اظہر کے بھائی علی عثمان کے مدرسے کوسیل کیاگیا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے پہلی بارسرکاری سطح پرتصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانامسعود اظہر اور ان کے ساتھیوں کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے، اگرمولانا مسعود اظہرکیخلاف شواہد ملے تو کارروائی کریں گے،ورنہ انہیں رہا کردیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سیکورٹی میں کوئی خامی یا خلا نہیں ہے۔ اور پٹھان کوٹ کے حوالے سے جو ثبوت آرہے ہیں انکی تحقیقات کی جارہی ہے۔