پشاور:بس اورٹرک میں تصادم،ایک مسافرجاں بحق
پشاور:پشاور موٹروے پر برہان انٹرچینج کے قریب بس اور ٹرک میں تصادم کے باعث ایک مسافر جاں بحق اور بارہ سے زائد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق پشاور موٹروے پر برہان انٹرچینج کے قریب تیز رفتاری کے باعث مسافر بس اور ٹرک میں تصادم ہوا،جس کے نتیجے میں ایک مسافر موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا جب کہ بارہ سے زائد مسافر زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، جہاں دو افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔