انڈہ ویجیٹیرین ہے یا نان ویجیٹیرین؟
عام طور پر انڈہ نان ویجیٹیرین غذا سمجھا جاتا ہے لیکن کچھ حقائق ایسے ہیں کو اس بیان کی نفی کرتے ہیں۔ اگر ہم نا ن ویج کی تعریف دیکھیں تو گوشت کھانے والا شخص نان ویجیٹیرین ہوتا ہے۔ لیکن انڈے میں نہ تو کوئی زندگی ہوتی ہے اور نہ ہی اس میں گوشت پایا جاتا ہے۔
٭ لیکن انڈہ مرغی دیتی ہے
انڈہ زندہ مرغی دیتی ہے۔ ہم مچھلی کے انڈے حاصل کرنے کیلئے اسے مارتے ہیں لیکن مرغی کو مارنا نہیں پڑتا۔ اس کی سب سے اچھی مثال گائے کا دودھ ہے۔
٭ انڈے کی سفیدی خالص ہے
انڈہ تین حصوں پر مشتمل ہے، چھلکا، زردی اور سفیدی۔ انڈے کی سفیدی پانی اور پروٹین البومن کا محلول ہوتی ہے۔ اس میں کوئی جاندار خلیات نہیں پائے جاتے۔ اس لئے انڈے کی سفیدی اور اس بنے تمام پروڈکٹس نان ویج ہیں۔
٭ انڈے کی زردی
زردی کا بڑا حصہ چربی، کولیسٹرول، پروٹین اور پانی پر مشتمل ہوتا ہے۔ لیکن کیونکہ گامیٹ خلیات کی حد بندی نہیں کی گئی ہے اس لئے زردی نان ویج میں شامل ہوتی ہے۔
٭ چوزے والے انڈے
مارکیٹ میں موجود تقریباً تمام انڈے ان فرٹائل ہوتے ہیں یعنی ان میں زندگی کے آثار نہیں ہوتے۔ لیکن کچھ انڈے ایسے بھی ہوتے ہیں جن میں سے چوزا نکلنے کے امکانات ہوتے ہیں۔
بشکریہ ٹائمز آف انڈیا
