انڈہ ویجیٹیرین ہے یا نان ویجیٹیرین؟

شائع 22 جولائ 2017 06:16am
-The Telegraph -The Telegraph

عام طور پر انڈہ نان ویجیٹیرین  غذا سمجھا جاتا ہے لیکن کچھ حقائق ایسے ہیں کو اس بیان کی نفی کرتے ہیں۔ اگر ہم نا ن ویج کی تعریف دیکھیں تو گوشت کھانے والا شخص نان ویجیٹیرین ہوتا ہے۔ لیکن انڈے میں نہ تو کوئی زندگی ہوتی ہے اور نہ ہی اس میں گوشت پایا جاتا ہے۔

٭ لیکن انڈہ مرغی دیتی ہے

انڈہ زندہ مرغی دیتی ہے۔ ہم مچھلی کے انڈے حاصل کرنے کیلئے اسے مارتے ہیں لیکن مرغی کو مارنا نہیں پڑتا۔ اس کی سب سے اچھی مثال گائے کا دودھ ہے۔

٭ انڈے کی سفیدی خالص ہے

انڈہ تین حصوں پر مشتمل ہے، چھلکا، زردی اور سفیدی۔ انڈے کی سفیدی پانی اور پروٹین البومن کا محلول ہوتی ہے۔ اس میں کوئی جاندار خلیات نہیں پائے جاتے۔ اس لئے انڈے کی سفیدی اور اس بنے تمام پروڈکٹس نان ویج ہیں۔

٭  انڈے کی زردی

زردی کا بڑا حصہ چربی، کولیسٹرول،  پروٹین اور پانی پر مشتمل ہوتا ہے۔ لیکن کیونکہ  گامیٹ خلیات کی حد بندی نہیں کی گئی ہے اس لئے زردی نان ویج میں شامل ہوتی ہے۔

٭ چوزے والے انڈے

مارکیٹ میں موجود تقریباً تمام انڈے ان فرٹائل ہوتے ہیں یعنی ان میں زندگی کے آثار نہیں ہوتے۔ لیکن کچھ انڈے ایسے بھی ہوتے ہیں جن میں سے چوزا نکلنے کے امکانات ہوتے ہیں۔

بشکریہ ٹائمز آف انڈیا