چائنیز کھاتے وقت کی جانے والی 5 بڑی غلطیاں
اگر آپ کسی چائنیز ریستوران میں کھانا کھانے جاتے ہیں اور وہاں کی چینی ویٹرس یا ویٹر آپ کو گھور رہاہوتا ہے توجان لیجئے کہ آپ چائنیز کھاتے وقت کچھ تو غلط کر رہے ہیں ۔ یہاں آپ کو چند ایسی بڑی غلطیاں بتائی جا رہی ہیں جو چائنیز کھاتے وقت کبھی نہیں کرنی چاہئیں۔ ٭ فرائیڈ رائس پر سویا ساس چائنیز بنانے والے شیف کو اس چیز سے انتہائی نفرت ہوتی ہے کہ آپ اس کے بنائے ہوئے کھانے میں ذائقے کیلئے مزید کچھ اضافہ کریں۔ اس لئے فرائیڈ رائس میں سویا ساس ڈالںے سے اجتناب کریں۔ ٭ چاپ اسٹک X کی طرح ٹیبل پر نہ رکھیں چین میں x کا مطلب انکار ہوتا ہے۔ اگر آپ اپنی چاپ اسٹکس X کی شکل میں کراس کر کے رکھتے ہیں تو اسکا مطلب ہے کہ آپ اپنے ساتھ بیٹھے لوگوں کو پسند نہیں کرتے۔ ٭ چائے نکالتے وقت کیتلی کے ڈھکن کو پکڑیں کسی کو بھی چائے پیش کرنے کا اخلاقی طریقہ یہ ہے کہ ایک ہاتھ سے کیتلی سے چائے ڈالیں جبکہ دوسرے ہاتھ کا استعمال اس کے ڈھکن کو پکڑنے کیلئے کریں۔ چینی ثقافت میں اس کی خاص اہمیت ہے۔ ٭ چاپ اسٹک کو سیدھا چاولوں میں نہ ڈالیں چین میں رواج ہے کہ مرنے والے کی تعظیم میں چاول میں اگر بتیاں لگائی جاتی ہیں۔ تو اگر آپ اپنی چاپ اسٹک چاول میں اگربتیوں ک9ی طرح گھسا دیتے ہیں تو چینیوں کو یہ بات ناگوار گزرے گی۔ ٭ کبھی بھی مچھلی کو نہ پلٹیں بہت سے چائنیز ریستورانوں میں سالم مچھلی پیش کی جاتی ہے۔ اگر آپ مچھلی کی ایک سائیڈ کھالیں تو اسے پلٹیں نہیں بلکہ کانٹا نکال کر اسی طرح رکھے رکھے کھا لیں۔ مچھلی کو پلٹنے کا مطلب ہوتا ہے مچھوارے کی کشتی کو الٹنے کی بددعا دینا۔ بشکریہ MSN.COM
