چائنیز کھاتے وقت کی جانے والی 5 بڑی غلطیاں

شائع 01 اگست 2017 06:31am

6359531905583874491983009415_chinese

اگر آپ کسی چائنیز ریستوران میں کھانا کھانے جاتے ہیں اور وہاں کی چینی ویٹرس یا ویٹر آپ کو گھور رہاہوتا ہے توجان لیجئے کہ آپ چائنیز کھاتے وقت کچھ تو غلط کر رہے ہیں ۔

یہاں آپ کو چند ایسی بڑی غلطیاں بتائی جا رہی ہیں جو چائنیز کھاتے وقت کبھی نہیں کرنی چاہئیں۔

٭ فرائیڈ رائس پر سویا ساس

chinese_fried_rice

چائنیز بنانے والے شیف کو اس چیز سے انتہائی نفرت ہوتی ہے کہ آپ اس کے بنائے ہوئے کھانے میں ذائقے کیلئے مزید کچھ اضافہ کریں۔ اس لئے فرائیڈ رائس میں سویا ساس ڈالںے سے اجتناب کریں۔

٭ چاپ اسٹک X کی طرح ٹیبل پر نہ رکھیں

215688391_7ea269f03f_b

چین میں x کا مطلب انکار ہوتا ہے۔ اگر آپ اپنی چاپ اسٹکس X  کی شکل میں کراس کر کے رکھتے ہیں تو اسکا مطلب ہے کہ آپ اپنے ساتھ بیٹھے لوگوں کو پسند نہیں کرتے۔

٭ چائے نکالتے وقت کیتلی کے ڈھکن کو پکڑیں

Japanese_tea_ceremony_20100502_Japan_Matsuri_02

کسی کو بھی چائے پیش کرنے کا اخلاقی طریقہ یہ ہے کہ ایک ہاتھ سے کیتلی سے چائے ڈالیں جبکہ دوسرے ہاتھ کا استعمال اس کے ڈھکن کو پکڑنے کیلئے کریں۔ چینی ثقافت میں اس کی خاص اہمیت ہے۔

٭ چاپ اسٹک کو سیدھا چاولوں میں نہ ڈالیں

chopstick-ritual

چین میں رواج ہے کہ مرنے والے کی تعظیم میں چاول میں اگر بتیاں لگائی جاتی ہیں۔ تو اگر آپ اپنی چاپ اسٹک چاول میں اگربتیوں ک9ی طرح گھسا دیتے ہیں تو چینیوں کو یہ بات ناگوار گزرے گی۔

٭ کبھی بھی مچھلی کو نہ پلٹیں

steamed-fish-chinese-new-year

بہت سے چائنیز ریستورانوں میں سالم مچھلی پیش کی جاتی ہے۔ اگر آپ مچھلی کی ایک سائیڈ کھالیں تو اسے پلٹیں نہیں بلکہ کانٹا نکال کر اسی طرح رکھے رکھے کھا لیں۔ مچھلی کو پلٹنے کا مطلب ہوتا ہے مچھوارے کی کشتی کو الٹنے کی بددعا دینا۔

بشکریہ MSN.COM