Aaj Logo

شائع 07 جون 2022 05:29pm

ملک میں ڈالر کے بعد سونے کو بھی پَر لگ گئے

کراچی: ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کی قدر میں 12 سو 50 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کے بھاؤ میں ایک ہزار 250 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 43 ہزار 250 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 72 روپے اضافے سے 1 لاکھ 22 ہزار 814 روپے ہوگئی ہے جب کہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر معمولی کمی کے بعد 1854 ڈالرز فی اونس ہوگئی ہے۔

Read Comments