Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

ملک میں ڈالر کے بعد سونے کو بھی پَر لگ گئے

فی تولہ سونے کے بھاؤ میں ایک ہزار 250 روپے کا اضافہ ہوا ہے
شائع 07 جون 2022 05:29pm
سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔  فوٹو — فائل
سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ فوٹو — فائل

کراچی: ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کی قدر میں 12 سو 50 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کے بھاؤ میں ایک ہزار 250 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 43 ہزار 250 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 72 روپے اضافے سے 1 لاکھ 22 ہزار 814 روپے ہوگئی ہے جب کہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر معمولی کمی کے بعد 1854 ڈالرز فی اونس ہوگئی ہے۔

پاکستان

Gold Rates

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div