Aaj Logo

شائع 13 جون 2022 05:26pm

ملک میں سونے کی قدر میں کمی

پاکستان میں سونے کے بھاؤ میں 650 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قدر میں 650 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 42 ہزار 800 روپے کا ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ دس گرام سونے کا بھاؤ 557 روپے کمی سے ایک لاکھ 22 ہزار 428 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی صرافہ میں سونے کی فی اونس قیمت 18 سو 54 ڈالرز ہوگئی ہے۔

Read Comments