Aaj Logo

شائع 30 جون 2022 04:43pm

ملک میں ڈالر کے مقابلے روپے کا استحکام جاری

ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعرات کے روز انٹربینک میں 26 پیسے کمی کے بعد امریکی ڈالر 204 روپے 85 پیسے پر بند ہوا ہے۔

رواں ہفتے کے ابتدائی تین دنوں میں ڈالر کے بھاؤ میں دو روپے 62 پیسے کی کمی ہوئی ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 206 روپے 65 پیسے ہے۔

Read Comments