Aaj Logo

اپ ڈیٹ 23 جولائ 2022 11:09am

امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ملکی تابدلہ منڈیوں میں ڈالر کی اونچی اُڑان نے روپے کو مزید بے قدر کردیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعہ کے روز انٹربینک میں ایک روپے 56 پیسے اضافے کے بعد امریکی ڈالر 228 روپے 37 پیسے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا ہے۔

رواں کاروباری ہفتے میں ڈالر کے بھاؤ میں 17 روپے 42 پیسے کا واضح اضافہ ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 230 روپے ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ایک روپے 89 پیسے اضافے سے ڈالر 226 روپے 81 پیسے پر بند ہوا تھا۔

Read Comments