Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

انٹربینک میں ایک روپے 56 پیسے اضافے کے بعد امریکی ڈالر 228 روپے 37 پیسے پربند ہوا
اپ ڈیٹ 23 جولائ 2022 11:09am
گزشتہ روز ڈالر 226 روپے 81 پیسے پر بند ہوا تھا۔ فوٹو — فائل
گزشتہ روز ڈالر 226 روپے 81 پیسے پر بند ہوا تھا۔ فوٹو — فائل

ملکی تابدلہ منڈیوں میں ڈالر کی اونچی اُڑان نے روپے کو مزید بے قدر کردیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعہ کے روز انٹربینک میں ایک روپے 56 پیسے اضافے کے بعد امریکی ڈالر 228 روپے 37 پیسے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا ہے۔

رواں کاروباری ہفتے میں ڈالر کے بھاؤ میں 17 روپے 42 پیسے کا واضح اضافہ ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 230 روپے ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ایک روپے 89 پیسے اضافے سے ڈالر 226 روپے 81 پیسے پر بند ہوا تھا۔

SBP

پاکستان

USD VS PKR

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div