Aaj Logo

شائع 16 اگست 2022 04:50pm

ملک میں ڈالر مزید سستا، 213.90 روپے پر بند

ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قدر میں آج بھی کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق منگل کے روز انٹر بینک میں 8 پیسے مزید گراوٹ کا شکار ہونے کے بعد ڈالر 213 روپے 90 پیسے پر بند ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے ابتدائی دو دنوں میں ڈالر کے بھاؤ میں ایک روپے 59 پیسے کی کمی ہوئی ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 214.50 روپے ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 6 روپے 52 پیسے کی واضح کمی ہوئی تھی۔

Read Comments