Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

ملک میں ڈالر مزید سستا، 213.90 روپے پر بند

منگل کے روز انٹر بینک میں 8 پیسے مزید گراوٹ کا شکار ہونے کے بعد ڈالر 213 روپے 90 پیسے پر بند ہوا ہے
شائع 16 اگست 2022 04:50pm
امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 214.50 روپے ہے۔ فوٹو — فائل
امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 214.50 روپے ہے۔ فوٹو — فائل

ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قدر میں آج بھی کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق منگل کے روز انٹر بینک میں 8 پیسے مزید گراوٹ کا شکار ہونے کے بعد ڈالر 213 روپے 90 پیسے پر بند ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے ابتدائی دو دنوں میں ڈالر کے بھاؤ میں ایک روپے 59 پیسے کی کمی ہوئی ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 214.50 روپے ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 6 روپے 52 پیسے کی واضح کمی ہوئی تھی۔

SBP

interbank

USD VS PKR

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div