Aaj Logo

شائع 13 اکتوبر 2022 05:29pm

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت پھر بڑھ گئی

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں یکدم 1800روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1800 روپے مہنگا ہونے کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 48 ہزار 100 روپے ہوگیا ہے۔

10 گرام سونے کی قدر 1543 روپے اضافے سے ایک لاکھ 25 ہزار 429 روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 8 ڈالر اضافے کے بعد 1676 ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔

Read Comments