Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت پھر بڑھ گئی

سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے
شائع 13 اکتوبر 2022 05:29pm
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر مہنگا۔ فوٹو — فائل
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر مہنگا۔ فوٹو — فائل

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں یکدم 1800روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1800 روپے مہنگا ہونے کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 48 ہزار 100 روپے ہوگیا ہے۔

10 گرام سونے کی قدر 1543 روپے اضافے سے ایک لاکھ 25 ہزار 429 روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 8 ڈالر اضافے کے بعد 1676 ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔

Gold prices

gold market

karachi gold rates

pakistan gold prices

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div