Aaj Logo

شائع 31 اکتوبر 2022 07:01pm

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1800 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق یکدم 1800 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 50 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 1544 روپے کمی سے ایک لاکھ 28 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 4 ڈالر سستا ہونے کے بعد فی اونس سونے کا بھاؤ 1640 ڈالرز پر آگیا ہے۔

Read Comments