روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں مزید کمی

رواں ہفتے ڈالر کے بھاؤ میں ایک روپے 82 پیسے کی کمی ہوئی
اپ ڈیٹ 01 نومبر 2022 04:54pm

انٹر بینک میں امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کے قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق منگل کے روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں مزید 24 پیسے کمی کے بعد ڈالر 220 روپے 65 پیسے پر بند ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے ابتدائی دو دنوں میں ڈالر کے بھاؤ میں ایک روپے 82 پیسے کی کمی ہوئی ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 226.50 روپے ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 220 روپے 89 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

Read Comments