Aaj News

روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں مزید کمی

رواں ہفتے ڈالر کے بھاؤ میں ایک روپے 82 پیسے کی کمی ہوئی
اپ ڈیٹ 01 نومبر 2022 04:54pm
<p>ملک میں ڈالر کیہ قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری۔ فوٹو — فائل</p>

ملک میں ڈالر کیہ قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری۔ فوٹو — فائل

انٹر بینک میں امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کے قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق منگل کے روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں مزید 24 پیسے کمی کے بعد ڈالر 220 روپے 65 پیسے پر بند ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے ابتدائی دو دنوں میں ڈالر کے بھاؤ میں ایک روپے 82 پیسے کی کمی ہوئی ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 226.50 روپے ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 220 روپے 89 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

SBP

karachi

Dollar

interbank

Open Market

USD VS PKR

dollar prices

Comments are closed on this story.

مقبول ترین