رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں1.37 فیصد اضافہ ہوگیا

29 اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں ہیں
اپ ڈیٹ 11 مارچ 2023 08:58am

ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں1.37 فیصد کا اضافہ ہوگیا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے مہنگائی کی شرح 1.37 اضافے کےبعد 42.27 فیصد ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے 29 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، پانچ لیٹر برانڈڈ آئل کی قیمت میں 136 روپے 30 پیسے اضافہ ہوا، 20 کلو آٹے کا تھیلا70 روپے۔

اس کے ساتھ ہی ٹوٹا باسمتی چاول 2 روپے 22 پیسے مہنگا ہوا، چینی کی فی کلوقیمت میں 5 روپے 35 پیسےکا اضافہ ہوا ہے۔

Read Comments