Aaj Logo

شائع 02 اکتوبر 2023 04:58pm

روس سے ایک لاکھ میٹرک ٹن خام تیل کا دوسرا کارگو پاکستان پہنچ گیا

روس سے ایک لاکھ میٹرک ٹن خام تیل کا دوسرا کارگو پاکستان پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق روس سے دوسرا خام تیل کا کارگو پاکستانی ریفائنری سنر جیکو نے درآمد کیا، خام تیل کو ایس پی ایم کے ذریعے گہرے سمندر میں آف لوڈ کیا گیا، سنرجیکو نجی شعبے میں روس سے خام تیل درآمد کرنے والی پہلی کمپنی ہے۔

مزید پڑھیں

پہلا روسی جہاز خام تیل لے کر پہنچ گیا، ریفائنری کا مسئلہ بھیحل

سستا تیل: پاکستان اور روس کے درمیان مذاکرات آئندہ ہفتے شروع ہوںگے

خام تیل کے بعد روس نے پاکستان کو گیس بھی مہیاکردی

ذرائع کے مطابق پاکستان نے اس سے قبل روس سے ایک لاکھ ٹن خام تیل کا آرڈر دیا تھا، روس سے خام تیل کا پہلا کارگو اپریل میں پاکستان پہنچا تھا، پاکستان ریفائنری لمیٹیڈ نے روسی خام تیل کا پہلا کارگو حاصل کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوسرے شمپٹمنس کے لیے مذاکرات جاری ہیں، پاکستان رواں برس روس سے روزانہ ایک لاکھ بیرل تیل درآمد کرنا چاہتا ہے۔

Read Comments