Aaj Logo

اپ ڈیٹ 16 اکتوبر 2023 04:13pm

پیٹرول کی قیمت میں 40 روپے کی بڑی کمی، ڈیزل بھی سستا

ڈالر کی بے قدری اور پاکستانی روپے کے جاری استحکام کے باعث حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 40 روپے کمی کی گئی ہے، جبکہ ڈیزل 15 روپے سستا کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

پٹرول اور ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کا منافع مزید بڑھنےکا امکان

کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کاامکان

عالمی مارکیٹ میں خام تیل مسلسل تیسری بارسستا

قیمتوں میں بھاری کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 283.38 روپے ہوگئی ہے، جبکہ ڈیزل 303.18 روپے پر آگیا ہے۔

اوگرانوٹیفکیشن کے مطابق نگراں حکومت نے ڈیزل پرلیوی میں 5 روپے فی لیٹرکا اضافہ کرتے ہوئے لیوی کی شرح 55 روپے فی لیٹرکردی ہے، جبکہ پیٹرول پر لیوی کی شرح 60 روپے فی لیٹرمقررکی گئی ہے۔

مٹی کا تیل بائیس روپے جبکہ لائٹ ڈیزل انیس روپے فی لیٹر سستا ہوا ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اکتوبر کی رات 12 بجے سے ہوچکا ہے۔

اس سے قبل یکم اکتوبر کو وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے نوٹیفکیشن میں پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں 8 روپے کمی سے پیٹرول 323 روپے38 پیسے فی لیٹرہو گیا تھا۔

ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹرکمی کی گئی تھی۔

Read Comments