Aaj Logo

شائع 17 اکتوبر 2023 08:39pm

ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی

ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے۔

ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی، گھی میں 23 روپے فی کلو سے لے کر 38 روپے تک کی کمی کی گئی۔

اس کے علاوہ کوکنگ آئل کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر سے لے کر 36 روپے فی لیٹر تک کی کمی کی گئی۔

ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے، کمی عام صارفین کی سہولت کے لیے کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں

یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی قیمت میں 60 روپے فی کلو تککمی

یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی قیمت میں بڑااضافہ

یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑیکمی

Read Comments