Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑی کمی

کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری
شائع 14 جون 2023 01:16pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈ کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی کمی کردی گئی۔

مختلف برانڈز کے کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق برانڈز کے گھی کی فی کلو قیمت میں 60 روپے کی کمی کردی گئی ہے جب کہ کوکنگ آئل 37 سے 59 روپے تک فی لیٹر سستا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی یوٹیلیٹی اسٹورز پر برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی جا چکی ہے۔

utility stores

Cooking Oil