Aaj Logo

اپ ڈیٹ 20 اکتوبر 2023 11:13pm

لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا کے علاقے لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ ایک دہشت گرد زخمی حالت میں پکڑا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر لکی مروت کے علاقے سیمو وانڈہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے جبکہ ایک دہشت گرد زخمی حالت میں پکڑا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں سمیت بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے مختلف نوعیت کے ہتھیار، آلات اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

مزید پڑھیں

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک، ایکسپاہی شہید

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک، میجر اورحوالدار شہید

سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر ٹانک میں آپریشن، 10 دہشت گردہلاک

ترجمان نے کہا کہ مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔

Read Comments