Aaj Logo

شائع 07 نومبر 2023 05:27pm

نواز شریف پر عمران خان نے کیا کہا، ملاقات کے بعد وکلا کی پریس کانفرنس

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ نوازشریف ہمیشہ امپائر کو ساتھ ملا کر کھیلتے ہیں، ان کی کوشش ہے کہ ہماری پوری ٹیم کو اس بار کھیلنے نہ دیا جائے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان کا کہنا ہے نوازشریف ہمیشہ امپائر کو ساتھ ملا کر کھیلتے ہیں، اس بار ان کی کوشش ہے کہ ہماری پوری ٹیم کو کھیلنے نہ دیا جائے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن، سپریم کورٹ سمیت متعلقہ ادراوں سے لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ کرتے ہیں، لیول پلینگ فیلڈ نہ ملنے پر الیکشن متنازعہ ہوجائیں گے۔

عمران خان کے وکیل کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن شفاف نہ ہوئے تو قوم اورجمہوریت کے لیے نقصان دہ ہوں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ چیئرمن پی ٹی آئی نے نیب ترامیم سے متعلق کیس میں خود پیش ہونے کا کہا ہے، عمران خان نے بڑھتی دہشت گردی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، وہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔

لگ رہا تھا ایف آئی اے پر پریشر ہے کہ وہ کیس کو جلدی ختم کریں، وکیل

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ صبح کارروائی کا آغاز ہوا اور 4 بجے اختتام ہوا، لگ رہا تھا ایف آئی اے پر پریشر ہے کہ وہ کیس کو جلدی ختم کریں۔

مزید پڑھیں

سائفر کیس کی ان کیمرہ سماعت میں 3 سرکاری گواہوں کے بیاناتقلمبند

پی ٹی آئی نے ایڈووکیٹ شعیب شاہین اور بیرسٹر گوہر کو ایک اور منصب سونپدیا

عمران خان سے متعلق ٹرمپ کے دعوے پر سوشل میڈیا جنگ چھڑگئی

سلمان صفدر نے کہا کہ 3 سرکاری گواہان دفتر خارجہ سے آئے، کیس کی مدعی وزارت داخلہ ہے، تینوں گواہان کی کراس ایگزامینیشن کی گئی، ہم نے گواہان کو آزاد نہیں دیکھا۔

Read Comments