Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
21 Shawwal 1445  

نواز شریف پر عمران خان نے کیا کہا، ملاقات کے بعد وکلا کی پریس کانفرنس

نوازشریف ہمیشہ امپائر کو ساتھ ملا کر کھیلتے ہیں، وکیل عمران خان
شائع 07 نومبر 2023 05:27pm

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ نوازشریف ہمیشہ امپائر کو ساتھ ملا کر کھیلتے ہیں، ان کی کوشش ہے کہ ہماری پوری ٹیم کو اس بار کھیلنے نہ دیا جائے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان کا کہنا ہے نوازشریف ہمیشہ امپائر کو ساتھ ملا کر کھیلتے ہیں، اس بار ان کی کوشش ہے کہ ہماری پوری ٹیم کو کھیلنے نہ دیا جائے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن، سپریم کورٹ سمیت متعلقہ ادراوں سے لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ کرتے ہیں، لیول پلینگ فیلڈ نہ ملنے پر الیکشن متنازعہ ہوجائیں گے۔

عمران خان کے وکیل کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن شفاف نہ ہوئے تو قوم اورجمہوریت کے لیے نقصان دہ ہوں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ چیئرمن پی ٹی آئی نے نیب ترامیم سے متعلق کیس میں خود پیش ہونے کا کہا ہے، عمران خان نے بڑھتی دہشت گردی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، وہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔

لگ رہا تھا ایف آئی اے پر پریشر ہے کہ وہ کیس کو جلدی ختم کریں، وکیل

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ صبح کارروائی کا آغاز ہوا اور 4 بجے اختتام ہوا، لگ رہا تھا ایف آئی اے پر پریشر ہے کہ وہ کیس کو جلدی ختم کریں۔

مزید پڑھیں

سائفر کیس کی ان کیمرہ سماعت میں 3 سرکاری گواہوں کے بیانات قلمبند

پی ٹی آئی نے ایڈووکیٹ شعیب شاہین اور بیرسٹر گوہر کو ایک اور منصب سونپ دیا

عمران خان سے متعلق ٹرمپ کے دعوے پر سوشل میڈیا جنگ چھڑ گئی

سلمان صفدر نے کہا کہ 3 سرکاری گواہان دفتر خارجہ سے آئے، کیس کی مدعی وزارت داخلہ ہے، تینوں گواہان کی کراس ایگزامینیشن کی گئی، ہم نے گواہان کو آزاد نہیں دیکھا۔

اسلام آباد

imran khan

pti chairman

adiala jail

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Barrister Gohar

Adyala Jail

salman safder

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div