Aaj Logo

شائع 07 دسمبر 2023 05:21pm

پولیس نے 9 مئی کے 14 مقدمات میں 1100 ملزمان کو گرفتار کرکے چالان عدالت میں بھجوا دیے

پولیس نے لاہور میں 9 مئی جلاؤ گھیراؤ پر 14 مقدمات درج کیے جبکہ 11 ملزمان کو گرفتار کر کے چالان عدالت میں بھجوا دیے گئے۔

ڈی آئی جی انوسٹی گیشن عمران کشور نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 6 مقدمات میں سابق چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نامزد کیا گیا اور ان کو 4 مرتبہ شامل تفتیش بھی کیا گیا، سابق وزیراعظم سے جیل میں بھی تفتیش کی گئی اور اس حوالے تمام شواہد مثل کا حصہ بن چکے ہیں۔

ڈی آئی جی انوسٹی گیشن نے بتایا کہ 9 مئی واقعات میں ملوث 1400 ملزمان میں سے 1100 کو گرفتار کیا گیا۔

ایک سوال کے جواب میں عمران کشور نے واضح کیا کہ کم عمر ڈرائیورز کا انٹرنل ریکارڈ بن رہا ہے تاہم ان کا کوئی کریمینل ریکارڈ نہیں بنایا جا رہا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیفنس کار حادثے کے ملزم افنان کے ٹیسٹ کی رپورٹس ابھی تک نہیں آئیں۔

مزید پڑھیں

9 مئی کے واقعات میں بغاوت کی دفعات شامل کردیگئیں

عمران خان 9 مئی مقدمات کی تفتیش میں قصور وار پائے گئے، ڈی آئی جیانویسٹی گیشن

Read Comments