Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

عمران خان 9 مئی مقدمات کی تفتیش میں قصور وار پائے گئے، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو چار بار شامل تفتیش کیا گیا ہے،عمران کشور
شائع 07 دسمبر 2023 04:21pm
علامتی تصویر: اے ایف پی
علامتی تصویر: اے ایف پی

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور کا کہنا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو چار بار شامل تفتیش کیا گیا ہے، وہ 9 مئی مقدمات کی تفتیش میں قصور وار پائے گئے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور سے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور نو مئی کے مقدمات سے متعلق سوالات شروع کردیئے۔

عمران کشور نے بتایا کہ نو مئی کے چودہ مقدمات کے چالان جمع کروائے جا چکے ہیں، عدالت میں ٹرائل کے دوران ملزمان کو بلایا جاتا ہے، یہ بڑی تفتیش تھی جس کے لیے کام کیا گیا، جیو فینسنگ، سوشل میڈیا، ہیومن انٹیلی جنس کی بنیاد پر گرفتاریاں کی گئیں۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ نو مئی کے چودہ کیسز میں گیارہ سو ملزمان کے خلاف چالان بھجوا دیے، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو چار بار شامل تفتیش کیا گیا ہے، جیل میں بھی ان سے تفتیش کی گئی۔

عمران کشور نے کہا کہ تمام شواہد مثل کا حصہ بن چکے ہیں، کام مکمل کرکے کیس فائل کے ساتھ لگادیا، سابق چیئرمین پی ٹی آئی مقدمات کی تفتیش میں قصور وار پائے گئے ہیں۔

pti

imran khan

PTI Leaders arrested

9 May

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div