Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

پولیس نے 9 مئی کے 14 مقدمات میں 1100 ملزمان کو گرفتار کرکے چالان عدالت میں بھجوا دیے

9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 6 مقدمات میں عمران خان کو نامزد کیا گیا، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن
شائع 07 دسمبر 2023 05:21pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پولیس نے لاہور میں 9 مئی جلاؤ گھیراؤ پر 14 مقدمات درج کیے جبکہ 11 ملزمان کو گرفتار کر کے چالان عدالت میں بھجوا دیے گئے۔

ڈی آئی جی انوسٹی گیشن عمران کشور نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 6 مقدمات میں سابق چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نامزد کیا گیا اور ان کو 4 مرتبہ شامل تفتیش بھی کیا گیا، سابق وزیراعظم سے جیل میں بھی تفتیش کی گئی اور اس حوالے تمام شواہد مثل کا حصہ بن چکے ہیں۔

ڈی آئی جی انوسٹی گیشن نے بتایا کہ 9 مئی واقعات میں ملوث 1400 ملزمان میں سے 1100 کو گرفتار کیا گیا۔

ایک سوال کے جواب میں عمران کشور نے واضح کیا کہ کم عمر ڈرائیورز کا انٹرنل ریکارڈ بن رہا ہے تاہم ان کا کوئی کریمینل ریکارڈ نہیں بنایا جا رہا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیفنس کار حادثے کے ملزم افنان کے ٹیسٹ کی رپورٹس ابھی تک نہیں آئیں۔

مزید پڑھیں

9 مئی کے واقعات میں بغاوت کی دفعات شامل کردی گئیں

عمران خان 9 مئی مقدمات کی تفتیش میں قصور وار پائے گئے، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن

imran khan

lahore

9 May

MAY 9 RIOTS

dig investigation

imran khisor

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div