Aaj Logo

شائع 20 دسمبر 2023 03:41pm

شہباز شریف اور مریم نواز کا کراچی سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

سابق وزیراعظم اور صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے عام انتخابات 2024 میں کراچی سے حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی کاغذات وصول کرنے جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے، اسی دوران شہباز شریف نے بھی شہر قائد سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا۔

قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 242 کے لیے شہباز شریف کا فارم صالحین تنولی نے وصول کیا جو فارم لیکر آج کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوں گے۔

صالحہن تنولی نے کہا کہ کل شہباز شریف کا فارم این اے 242 جمع کرادیں گے، مریم نواز کے لیے این اے 237 کراچی سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایم کیو ایم اور جے یو آئی کا کاغذات نامزدگی جمع کرنے کی تاریخ میںاضافے کا مطالبہ

عام انتخابات: سیاسی رہنماؤں نے کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرانے کاسلسلہ شروع کردیا

واضح رہے کہ عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے اور جمع کروانے کا سلسلہ آج سے شروع ہو گیا ہے۔

امیدوار 20 سے 22 دسمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتے ہیں، ان کی ابتدائی فہرست 23 دسمبر کو جاری ہوگی جب کہ کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی 24 سے 30 دسمبر تک ہوگی۔

Read Comments