Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

عام انتخابات: سیاسی رہنماؤں نے کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرانے کا سلسلہ شروع کردیا

راولپنڈی کے سات حلقوں کے لیے اب تک 150 سے زائد فارم جاری کیے جا چکے، ذرائع
شائع 20 دسمبر 2023 12:09pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

عام انتخابات 2024 کے لیے شیخ رشید اور چوہدری نثار سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔

اسلام آباد کے تینوں حلقوں 46 ، 47 اور این اے 48 کے لیے کاغذات نامزدگی کی وصولی اور جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

تینوں حلقوں میں اب تک 82 سے زائد فارم حاصل کیے گئے ہیں، این اے 46 کے لیے 13، این اے 47 کے لیے 34 اور این اے 48 کیلئے 35 فارمز جاری کیے جا چکے ہیں، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفس میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ بھی 22 دسمبر تک جاری ہے۔

راولپنڈی میں عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کے حصول کاسلسلہ جاری ہے، ن لیگ کے انجینئر قمراسلام اور نعیم اعجاز نے کاغذت نامزدگی حاصل کرلیے۔

یہ بھی پڑھیں:

جے یو آئی کا الیکشن کمیشن سے کاغذات نامزدگی کی وصولی کے دن بڑھانے کا مطالبہ

الیکشن کمیشن نےعام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا آغاز کردیا

پی ٹی آئی کے اجمل صابر، راشد شفیق اورشیخ رشید نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے جب کہ چوہدری نثارنے بھی اپنے نمائندے کے ذریعہ کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے سات حلقوں کے لیے اب تک 150 سے زائد فارم جاری کیے جا چکے ہیں۔

Sheikh Rasheed

nomination papers

Chaudhry Nisar

Returning Officers

Election 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div