Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

ایم کیو ایم اور جے یو آئی کا کاغذات نامزدگی جمع کرنے کی تاریخ میں اضافے کا مطالبہ

جے یو آئی ف کو انتخابات کی تاریخ اور دیگر الیکشن شیڈول کے مراحل پر کوئی اعتراض نہیں، کامران مرتضیٰ
اپ ڈیٹ 20 دسمبر 2023 12:32pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

جمیعت علمائے اسلام ف (جے یو آئی) اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) نے چیف الیکشن کمشنر سے کاغذات نامزدگی کی وصولی کے دن بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔

درخواست میں کامران مرتضیٰ نے لکھا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کا شیڈول جاری کیا گیا، سیاسی جماعتوں نے الیکشن کیلئے قومی اور صوبائی سطح پر امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ تقسیم کرنے ہیں۔

کامران مرتضیٰ نے مطالبہ کیا کہ کاغذات نامزدگی کی وصولی کے لیے تین دن کا اضافہ کیا جائے، البتہ سکروٹنی کے وقت کو 7 دن سے کم کر کے چار دن کیا جاسکتا ہے جس سے پولنگ 8 فروری کو کرانا ممکن ہوگا۔

درخواست میں کہا گیا کہ جے یو آئی ف کو انتخابات کی تاریخ اور دیگر الیکشن شیڈول کے مراحل پر کوئی اعتراض نہیں، الیکشن ایکٹ کے سیکشن 58 کے تحت الیکشن کمیشن شیڈول کے اندر ردوبدل کرسکتا ہے۔

کامران مرتضیٰ نے کہا کہ کاغذات نامزدگی کے وقت میں اضافہ جے یو آئی ف کے لیے بطور سیاسی جماعت باعث اطمینان ہوگا اور اس کا وقت بڑھانے سے سیاسی جماعتوں کو بہتر امیدواروں کے چنائو میں بھی آسانی ہوگی۔

دوسری جانب ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے خالد مقبول صدیقی نے چیف الیکشن کمشنر کو تحریری درخواست جمع کرادی جس میں کہا گیا کہ کاغذات نامزدگی کے لیے 3 دن کا وقت بہت کم ہے، کاغذات نامزدگی کی طویل فہرست ہے، لہٰذا اس کی تاریخ میں اضافہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے اور جمع کروانے کا سلسلہ آج سے شروع ہو گیا ہے۔

امیدوار 20 سے 22 دسمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتے ہیں، ان کی ابتدائی فہرست 23 دسمبر کو جاری ہوگی جب کہ کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی 24 سے 30 دسمبر تک ہوگی۔

ECP

JUIF

nomination papers

MQM Pakistan

Election Commission of Pakistan (ECP)

kamran murtaza

Election 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div