گذشتہ برس ملزمان نے امریکی لڑکی سے سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی کی اور پھر اس کی نازیبہ ویڈیوز حاصل کرکے اسے بلیک میلکرنا شروع کیا بلکہ انہوں نے تصاویر اور ویڈیوز لڑکی کے دوستوں کو بھی بھیجی گئیں جس پر امریکی لڑکی نے بلیک میلنگ سے تنگ آکر خودکشی کرلی جبکہ حکام نے بتایا کہ کارروائی امریکی سفارتخانے کی درخواست پر کی گئی ہے۔
وزیراعظم خان کا کہنا ہے کہ اتحادیوں سے مسلسل رابطے میں ہیں، کتنے منحرف ارکان ہیں یہ آخری روز ہی پتہ چلے گا، پارلیمنٹ کے اندردودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا، حکومت میں رہ کر 20 یا 25 ارب روپے سے لوگوں کا ضمیر خریدنا مشکل کام نہیں ہے۔
اجلاس میں اسلام آباد پولیس کی معاونت کے لیے پنجاب اور خیبرپختونخوا سے رینجرز اور ایف سی کی اضافی نفری اضافی نفری لانے کا فیصلہ کیا گیا، سیاسی جلسوں کی سکیورٹی اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے وزارت داخلہ میں کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا۔
ہمارے معاملات کو حل کرنا صوبائی وزراء کے بس کی بات نہیں، ہمیں وفاقی ٹیم یا وزیراعظم سے ہی مذاکرات کرنے چاہیے اور اگر معاملات حل نہیں ہوئے تو حکومت کی کسی بھی ایکٹویٹی میں شامل نہیں ہوں گے۔
حکومتِ پاکستان کے ڈجیٹل میڈیا ونگ منیجر عمران غزالی نے بتایا کہ ان کے شعبہ کے پاس وزیراعظم ہاؤس کے فیس بُک اور ٹوئٹر اکاؤنٹس کی رسائی ہے، آفس کے یوٹیوب چینل کی نہیں۔
وزیراعظم سیاسی شہید بننے کی کوشش مت کریں، ان کی کرپشن کی داستانیں سن کر لوگ اپنے کانوں کو ہاتھ لگائیں گے، دوسروں کو این آر او نہ دینے کا دعویٰ کرنے والے خود این آر او کیلئے ایڑیاں رگڑ رہے ہیں۔
امانت میں خیانت کرنا بہت بڑا گناہ ہے، خیانت کی قرآن میں بہت سخت سزا ہے، کیا کوئی رکن ڈیکلریشن دیتا ہے کہ پارٹی ڈسپلن کا پابند رہے گا؟ جسٹس عمر عطاء بندیال