گیارہ کنٹینروں سے ساڑھے پانچ ہزار اسمگل شدہ ٹائرز لاکھوں کلوگرام غیر ملکی کپڑا جبکہ ہزاروں کلو گرام چھالیہ، سیگریٹ کے سینکڑوں کارٹن، خشک دودھ اور دوسری اشیاء بھی برآمد کی گئی ہیں۔
شہباز شریف نے کہنا ہے کہ عمران خان سےبات چیت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، تحریک عدم اعتماد ہرحوالے سےکامیاب ہوگی اور مارچ کا اسلام آباد پہنچنے سےپہلےحکومت کابستر گول ہوچکا ہوگا۔
ڈسٹکرٹ مانیٹرنگ آفیسر ملاکنڈ نے وزیراعظم پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا ہے اور انہیں 27 مارچ تک جرمانے کی ادائیگی کا چلان پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
اٹارنی جنرل نے 1992کےعدالتی فیصلے کا حولہ دیتے ہوئے بتایا کہ اُس سال بہت کچھ ہوا لیکن اس انداز میں وفاداریاں تبدیل نہیں ہوئی، سندھ ہاؤس میں حکومتی اراکین نےوزیراعظم کےخلاف ووٹ دینےکا کہا، اس بات کے جواب میں جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ ووٹ کا حق پارٹی اراکین نہیں اراکین اسمبلی کو ہے۔
علیم گروپ کاتحریک عدم اعتماد اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی پر "نیوٹرل" رہنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ان کی حکومت سے ناراضگی اور تحفظات برقرار ہیں تاہم انہیں گورنر سندھ، گورنر خیبر پختونخوا، وفاقی وزرا نے سیاسی سیز فائر پر رضامند کرلیا ہے۔
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سے وفاقی وزیر داخلہ نے ملاقات کی، جس میں سیاسی امور، امن عامہ کی صورتحال اورتحریک عدم اعتماد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
آج ڈاکوؤں کا ٹولہ جو 30 سال سے اس ملک کو لوٹ رہا ہے وہ اکٹھا ہو کر عوامی نمائندوں کے ضمیر کی قیمتیں لگا کر انہیں کھلے عام خرید رہا ہے, عمران خان کا قوم کے نام پیغام