Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

ایک اور بڑا ریکارڈفخر زمان کا منتظر

اپ ڈیٹ 06 اگست 2018 09:50am

22

فخر زمان کی بہترین فارم پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لئے انتہائی لاجواب ثابت ہورہی ہے، وہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے تیز ترین بلے باز بن گئے ہیں۔

انہوں نے یہ کارنامہ محض 18 اننگز میں سرانجام دیا جبکہ ان سے قبل سَر ویوین ریچرڈز، کیون پیٹرسن، جوناتھن ٹراٹ، کوئنٹن ڈی کوک اور بابر اعظم مشترکہ طور پر اس ریکارڈ کے مالک تھے۔ ان پانچوں بلے بازوں یہ یہ کارنامہ 21 اننگز کھیل کر انجام دیا تھا۔

ایک روزہ کرکٹ میں فخر زمان اب تک 18 اننگز میں 76 اعشایہ 07 کی اوسط سے 1 ہزار 65 رنز اسکور کرچکے ہیں جس میں 3 سینچریاں اور ایک ڈبل سینچری شامل ہے۔

اگر فخر زمان اپنی اگلی 21 اننگز میں 935 رنز اسکور کرلیتے ہیں تو وہ تیز ترین ہزار رنز مکمل کرنے کے ساتھ 2 ہزار رنز مکمل کرنے والے کھلاڑی بھی بن جائیں گے۔ فی الحال یہ ریکارڈ جنوبی افریقی بلے باز ہاشم آملہ کے پاس ہے جنہوں نے 40 اننگز کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

اس کے علاوہ اگر بات کی جائے کہ پاکستان کے کس بلے باز تیز ترین 2 ہزار رنز اسکور کئے ہیں تو وہ ایشین بریڈمین ظہیر عباس ہیں جنہوں نے اپنی 45 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div