عمران خان نے ملک بھر میں اتوار کو نمازِ عشا کے بعد پر امن احتجاج کی کال دیتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے خلاف باہرنکلوں گا، سپریم کورٹ کی عزت کرتا ہوں مگر ان کے فیصلے سے بہت مایوسی ہوئی۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک پر بیرونی طاقتیں اثرانداز ہوتی ہیں، میں نے فیصلہ کیا کہ اقتدار میں آیا تو ہمارے ملک کی خارجہ پالیسی آزاد ہوگی جوکہ ہمارے مفادات پر مبنی ہوگی۔
حکومتِ پاکستان کے ڈجیٹل میڈیا ونگ منیجر عمران غزالی نے بتایا کہ ان کے شعبہ کے پاس وزیراعظم ہاؤس کے فیس بُک اور ٹوئٹر اکاؤنٹس کی رسائی ہے، آفس کے یوٹیوب چینل کی نہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ترجمانوں کو سندھ ہاوس سے متعلق رپورٹ پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ اس میں حکومتی ارکان کو رکھنے اور ہارس ٹریڈنگ سے متعلق رپورٹ سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔
اسلام آباد میں اوورسیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب عوام نے شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان اور آصف علی زرداری کے چہرے دیکھے تو انہوں نے ان کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور میرے ساتھ جانے کی خواہش کا اظہار کیا۔