Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

پنجاب میں ڈینگی کے وار تیز،جڑواں شہروں کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

شائع 18 ستمبر 2019 06:53pm
فائل فوٹو

لاہور:پنجاب بھر میں ڈینگی بخار کے مریض بڑھنے لگے ہیں،24گھنٹوں کے دوران مزید 208نئے مریض رپورٹ ہوئے،راولپنڈی اور اسلام آباد کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

 ڈینگی مچھر کے ڈنگ تیز ہوگئے ہیں،محکمہ صحت پنجاب کے مطابق 24گھنٹوں کے دوران مزید 208نئے مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

سب سے متاثرہ ضلع راولپنڈی میں 116افراد جبکہ اسلام آباد میں 76مریض رپورٹ ہوئے ،جڑواں شہروں کے اسپتالوں میں ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی ہے۔

 لاہور سے 6، سیالکوٹ سے 3، لیہ سے 2، اٹک گجرات جھنگ نارووال  اور سرگودھا سے ایک ایک مریض میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

صوبے بھر میں رواں برس ایک ہزار آٹھ سو انہتر افراد مرض کا نشانہ بنے،ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 3ہزار 3تک پہنچ گئی ہے جبکہ 2ماہ کے دوران 5افراد دم بھی توڑ چکے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div