Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

لاہور میں پتنگ بازی ایک اور شخص کی جان لے گئی

اپ ڈیٹ 17 نومبر 2019 04:42pm
فائل فوٹو

لاہور میں پتنگ بازی ایک اور شخص کی جان لے گئی،مغلپورہ میں موٹرسائیکل سوار گلے پر ڈور پھرنے سے جاں بحق ہوگیا۔

لاہور میں پولیس پتنگ بازی کو روکنے میں ناکام ہوگئی،قاتل ڈور ایک اور شہری کے گلے پر پھر گئی۔

لاہور کے علاقے مغلپورہ میں 35سالہ موٹرسائيکل سوار گلے پر ڈور پھرنے سے جاں بحق ہوگیا۔جاں بحق شخص کی شناخت عام کے نام سے ہوئی،لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب  نے کہا ہے کہ پابندی کے باوجود پتنگ بازی کے واقعات ناقابل برداشت ہیں ،پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے،غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

عثمان بزدار کے نوٹس لینے پر ایس ایچ او تھانہ مغلپورہ مدثر اللہ کو معطل کرکے فرائض سے غفلت برتنے پر انکوائری کا آغاز کردیا گیا۔