برمنگھم سے132مسافراسلام آباد پہنچ گئے ، اسکریننگ کے بعد قرنطینہ منتقل
اسلام آباد:برمنگھم سے 132 مسافر اسلام آباد پہنچ گئے،اسکریننگ کے بعد 129مسافروں کو قرنطینہ میں منتقل کر دیا گیا ،3مسافروں کے جسم کا درجہ حرارت زیادہ نکلا تھا۔
پرواز پی کے 792 کے ذریعے برمنگھم سے 132 مسافر اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے جہاں تمام مسافروں کی مکمل اسکریننگ کی گئی،جس کے بعد 129مسافرو کو مختص ہوٹلوں کے قرنطینہ میں منتقل کردیا گیا ۔
مسافروں کے خون کے نمونے ہوٹلوں میں ہی لیے جائیں گے،کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آنے پر ہی مسافروں کو گھر جانے کی اجازت ملے سکے گی۔
دوران اسکریننگ 3مسافروں کے جسم کا درجہ حرارت زیادہ نکلنے پر انہیں اسپتال بھیج دیا گیا ۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.