Live
Life Style

رمضان اسپیشل: آج افطارکا مزہ ’چکن اسموکی کونز‘ کے ساتھ دوبالا کریں

ذائقے میں منفرد اور لذیذ ترکیب دستر خوان کی زینت بڑھا دے گی۔
شائع 11 مارچ 2026 01:04pm

رمضان دسترخوان کو منفرد پکوانوں سے سجانے کی خواہش مند خواتین نت نئی تراکیب کی متلاشی رہتی ہیں جنہیں تیار کر کے وہ اہل خانہ سے داد پاسکیں۔

چکن اسموکی کونز بھی ایک ایسی ہی نفرد اورذائقہ دارترکیب ہے جو آپ کو روایتی سمودے ، پکوڑے بُھلا دے گی۔

تو آج ہی افطاری کے مینو میں یہ ڈش شامل کریں اور اپنے سگھڑاپے کی دھاک بٹھائیں۔

اجزاء (فِلنگ کے لیے )

تیل ، ایک کھانے کاچمچ یا حسب ضرورت ۔ ثابت زیرہ ایک چائے کا چمچ۔ لہسن ادرک پیسٹ، ایک کھانے کا چمچ ۔ درمیانی ہری مرچ ، دوعدد باریک کٹی ہوئی۔

چکن بون لیس ، 250 گرام ۔ پیاز ، دوعدد چھوٹی کٹی ہوئی ۔ گاجر ، ایک عدد کٹی ہوئی ۔ شملہ مرچ ایک عدد کٹی ہوئی ۔ کالی مرچ ۔ ایک چائے کا چمچ ۔ ہلدی ،ایک چٹکی ۔ کٹی لال مرچ ۔ایک چائے کا چمچ ۔ نمک ، حسب ذائقہ۔ کیچپ ،ایک کھانے کا چمچ ۔ چیز آدھا کپ ۔ مایونیز ، آدھا کپ ۔

میدہ اورکارن فلور: پیسٹ بنانے کے لیے سویوں کاچورا: حسب ضرورت

کون کی پٹیاں ، ایک پاؤ۔

ترکیب

ایک فرائی پین میں تیل کو ہلکا گرم کرلیں۔ ثابت سفید زیرہ ڈال کر کڑکڑالیں ۔

اب اس میں لہسن ادرک پیسٹ اور کٹی ہوئی ہری مرچ ڈال دیں اور جب خوشبو آنے لگے تو بون لیس چکن کی بوٹیاں بھی ڈال دیں اور اس وقت تک پکائیں ،جب تک کہ چکن کا رنگ نہ بدل جائے ۔

پیاز ، گاجر ، شملہ مرچ ڈال کر دو منٹ تک بھون لیں ۔ نمک ، کالی مرچ ،کٹی ہوئی لال مرچ ،ہلدی اور کیچپ ڈال کر دو منٹ کے لئے مزید پکائیں ۔ پھر چولہا بند کر کے اسے ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں ۔

مکسچر میں چیزاور مایونیز کو اچھی طرح مکس کر لیں۔

ایک پیالے میں میدہ اورکا رن فلور ہم وزن لے کے پانی کی مدد سے ہلکا پتلا پیسٹ بنالیں۔

اب اس فِلنگ کو کون کی پٹیوں میں بھر کر پہلے میدہ کے پیسٹ میں ڈبوئیں اور پھر اوپری حصے پرسویاں چپکا لیں۔ اس طرح سے تمام کون بنالیں۔

ایک فرائی پین میں تیل ڈال کرگرم کرلیں اور ایک ایک کون ڈال کر انہیں ڈیپ فرائی کر لیں ۔

براؤن ہونے پر نکالیں اور مزیدار کون کو کیچپ اور سلاد کے ساتھ سرو کریں ۔

رمضان اسپیشل: کرسپی آلو چاٹ جو سبھی کو بھا جائے

اگر آپ اور آپ کی فیملی آلو کی رسیا ہے تو پھر یہ مزیدار ترکیب ضرور آزمائیں
اپ ڈیٹ 11 مارچ 2025 02:47pm
ایپیکیوریس
ایپیکیوریس

رمضان میں کسی اسنیکس نما آپشن کوافطاری میں شامل کرنا چاہیں توہم آپ کے لیے ہردلعزیز آلو کی ایک ایسی ریسیپی لائے ہیں جو اپنے منفرد ذائقے کی وجہ سے سب کو مجبور کر دے گی کہ بنانے والے کو داد دی جائے۔

اگر آپ اور آپ کی فیملی آلو کی رسیا ہے ، تو پھر آپ کو یہ ریسیپی ضرور آزمانی چاہئیے ۔

گولڈن برaؤن کرسپی آلو کو مصالحہ جات اور کریمی مایونیز اور سیو کے ساتھ سرو کر کے مزیدار ذائقہ کا لطف اٹھائیں ۔

اس مزیدار آلو چاٹ کوبنانے کے لیے آپ کو آسان اجزاکی ضرورت ہوتی ہے۔آپ اسے پارٹی میں مہمانوں کو پیش کر سکتی ہیں ،فیملی کے اکٹھے ہونے پر یا چائے کے ساتھ حتی کہ ڈنر میں بھی کھا سکتی ہیں جب آپ کا روٹین کی ڈشز بنانے کا دل نہ چاہ رہا ہو۔

کرسپی آلو چاٹ کے اجزائے ترکیب

آلو، چار عدد ابلے ہوئے(کیوب کی شکل میں ) ۔ہری مرچ ،ایک چھوٹی چوپ کی ہوئی، امچورپاؤڈر ، ایک کھانے کاچمچ(آپشنل)۔ ہلدی ، ایک چٹکی ۔ چاٹ مصالحہ ، ایک کھانے کا چمچ ۔ گارلک مایونیز، دو کھانے کے چمچ ۔ نمک ،حسب ذائقہ ۔انار کے دانے ،دو کھانے کے چمچ ۔پسی ہوئی لال مرچ، ایک کھانے کا چمچ۔ پسا ہوا دھنیا ، ایک کھانے کا چمچ۔ سیو ،دو کھانے کے چمچ۔ پیاز، ایک چھوٹی چوپ کی ہوئی ہرادھنیا چوپ کیا ہوا ، دو کھانے کے چمچ۔ تیل ،تین کھانے کے چمچ ۔ثابت زیرہ ، ایک کھانے کا چمچ

ترکیب

ابلے ہوئے آلووں کو شیلو فرائی کرلیں ۔

ایک پتیلی میں تیل کو گرم کر لیں اور زیرہ ، ہری مرچ کو ہلکا سا کڑ کڑا لیں ۔پھر آلووں کو ڈال کر شیلو فرائی کر لیں جب تک کہ وہ گولڈن براون اور کرسپی نہ ہوجائے ۔

اب اس کے اندر ،پسی ہوئی لال مرچ، ہلدی ، امچور، پسا ہوا دھنیا پاؤڈر، چاٹ مصالحہ،اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور تین سے چار منٹ پکا لیں ۔

ایک پیالے میں آلووں کو نکال لیں ۔انار کے دانوں ، چوپ کی ہوئی پیاز، دھنیا ، سیو اور گارلک مایو کے ساتھ گارنش کر کے پیش کریں اور افطاری کا لطف اٹھائیں ۔

آپ ذائقے کے طور پر اوپر لیموں کا رس بھی چھڑک سکتی ہیں ۔

خبردار، پانی کی بوتل کا انتخاب سوچ سمجھ کرکریں

درست پانی کی بوتل کا انتخاب مجموعی صحت اور ہائیڈریشن کے لیے بہت اہم ہے۔
شائع 16 مارچ 2024 10:33am
تصویر: نیویارک ٹائمز
تصویر: نیویارک ٹائمز

گرم موسم میں بہت سے لوگ خود کو ہائیڈریٹڈ رکھنےکے لیے گھر سے پانی کی بوتل لیے بغیرباہر نہیں جاتے، اگرچہ یہ ایک اچھی عادت ہے لیکن یہ بھی امر قابل توجہ ہونا چاہیے کہ آپ کس قسم کی بوتل ساتھ لے کر جا رہے ہیں ۔

ایک درست پانی کی بوتل کا انتخاب مجموعی صحت اور ہائیدریشن کے لیے بہت اہم ہے۔ دھات کی بوتلیں ، جوکہ اسٹین لیس اسٹیل یا المونیم سے بنی ہوں ،پائیدار ،اور پلاسٹک کا محفوظ نعم البدل ہیں۔

پلاسٹک کی بوتلوں کے مقابلے میں دھات کی بوتلیں کئی اعتبار سےانسانی صحت کے لئے سپریئر ہوتی ہیں ۔ کچھ پلاسٹک کی بوتلیں، جن میں BHA,PHTHALATES پائے جاتے ہیں، پانی کے اندر نقصان دہ کیمیکلز کو منتقل کردیتے ہیں ، اور کئی خطرناک بیماریوں کا پیش خیمہ بن سکتے ہیں۔

اس کے مقابلے میں دھات کی بوتلیں، ان کیمیکلز سے پاک ہونے کے ساتھ ساتھ ، مشروبات کو ٹھنڈا یا گرم رکھنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہیں ،اس وجہ سے یہ آوٹ ڈور سر گرمیوں ، سفر اور آفس یا اسکول کے لئے مفید ہے ۔

المونیم کی بوتلیں ایک تو ہلکی اور افورڈ ایبل ہوتی ہیں اور یہ مشروبات اور دھات کے درمیان کسی بھی طرح کے ری ایکشن سے محفوظ ہے ۔

تانبے کی پانی کی بوتلیں اپنے طبی فوائد کی وجہ سے صدیوں سے آیور ویدک دوائیوں میں استعمال کی جاتی ہیں ۔تانبا اینٹی مائیکرو بائیل خصوصیات، ہاضمے اور مدافعاتی نظام کو تقویت دینے میں مددگار ہے ۔

لیکن تانبے کی بوتل ایسیڈک مشروبات کے ساتھ ری ایکٹ کرسکتی ہے اور دھات کا ذائقہ مشروبات میں شامل ہوسکتا ہے ۔

ایسی پانی کی بوتلوں کا انتخاب کریں ،جو ہائی کوالٹی، اسٹین لیس اسٹیل یا المونیم سے بنی ہوں ۔بوتل خریدتے وقت دیکھیں کہ ان پر بی ۔پی اے ۔فری اور فھیتھلیٹس۔ فری لکھا ہوا ہو ۔یہ یقینی بنانے کے لئے کہ یہ ایک محفوظ اسٹینڈرڈبوتل ہے ۔

دھیان دیں کہ بوتل کے اندر کوئی کوٹنگ یا اندرونی تہہ نہ ہو ۔ ایسی بوتلوں کا انتخاب کریں جو فوڈ سیف کوٹنگ ا ور نقصان دہ کیمیکل کو پانی کے اندر منتقل کرنے سے محفوظ ڈیزائن کی گئی ہو۔

بے رونق اور خشک جلد کے لیے 5 بہترین ری میڈیز

جلد کی چمک کے قدرتی گھریلو نسخے مفید بھی سستے بھی
شائع 15 مارچ 2024 02:02pm
source india.com
source india.com

مختلف جلد مختلف ساخت اور ٹونز رکھتی ہے جبکہ ہر ایک کو اسپیشل کیئر کی ضرورت ہوتی ہے

خشک ڈی ہائیڈریٹ اور بے رونق جلد کا خیال رکھنا ایک چیلنج ہے۔ اس کے لیے چند گھریلو نسخے یقینا کام آ سکتے ہیں۔

ٹماٹر کو پیس لیں اور انہیں ملتانی مٹی کے ساتھ مکس کر لیں۔ عرق گلاب کے چار قطرے اور تازہ پودینے کی پتیوں کا پیسٹ بھی اس میں شامل کر لیں۔

اس مکسچر کو 20 منٹ کے لیے چہرے پر لگا لیں ۔

ٹماٹر کے جوس میں ایک چمچ شہد، چند قطرے عرق گلاب یا سادہ پانی ملا لیں اور اسے ایک آئس ٹرے میں جما لیں اور ان کیوبس سے اپنے چہرے کا مساج کریں۔

ایک پسے ہوئے آلو میں آدھا لیموں نچوڑ لیں۔ ایک چمچ بیسن ڈال کر اسکا پیسٹ بنالیں اوراس مکسچر کو منہ دھونے سے پہلے 20 منٹ کے لیے چہرے پر لگا لیں۔

آدھا چمچ تازہ کریم (ملائی) میں آدھا چائے کا چمچ صندل کی لکڑی اور ایک چٹکی ہلدی ڈال کر ایک پیسٹ بنا لیں اس مکسچر کو اپنے چہرے اور گردن پر لگا لیں۔

ٹماٹر یا کھیرے کے ٹکروں کو لے کرانہیں جلد پر رگڑیں۔ چکنی جلد کے لیے ٹماٹر کے ٹکڑے زیادہ بہتر رہتے ہیں۔

جو کہ اضافی تیل کو کنٹرول کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ اگرچند قطرے زیتون کے تیل کے بھی اس میں شامل کر دیا جائے تو یہ جلد کو نئی قدرتی چمک دے سکتا ہے۔

ایک چمچ دہی میں ایک چمچ ٹماٹر جوس اور دو قطرے زیتون کا تیل شامل کریں اوراس مکسچر کو برش کی مدد سے اپنے چہرے اور گردن پر لگائیں۔

نیند کا عالمی دن: کم سونے والی خواتین اپنی عادات تبدیل کرلیں

خواتین کیرئیر اور کامیابی کے حصول کے چکر میں آرام اور سونے کے لیے وقت نہیں نکال پاتیں جو ان کے لیے زہر قاتل ہے
اپ ڈیٹ 15 مارچ 2024 01:49pm
سلپ فاوندیشن
سلپ فاوندیشن

دنیا بھر میں آج نیند کا عالمی دن منایا جارہا ہے اور اس دن کی مناسبت سے نیند کی اہمیت اور صحت سے جڑے معاملات سے آگاہی بہت ضروری ہے ۔

نیند کی کمی کا صحت کے ہزارہا مسائل سے براہ راست تعلق ہے ، اور نوجوان خواتین کو ان کےاثرات سے مستثنی نہیں قرار دیا جاسکتا ہے ۔

خصوصا آج کی نوجوان لڑکیاں کیرئیر اور کامیابی کے حصول کے چکر میں آرام اور سونے کے لیے وقت نہیں نکال پاتی ہیں ، انہیں یہ جاننا نہایت ضروری ہے کہ ان کا یہ عمل انکی صحت پر کتنے منفی اثرات ڈال سکتا ہے ۔

نیند کی کمی نوجوان خواتین میں صحت کے خطرات ، جیسے بانجھ پن ، اسٹروک ، ایلزائمر ، ذہنی کارکردگی جیسے مسائل کا پیش خیمہ بن سکتی ہے ۔

بھرپور نیند لینے کی صحت مندانہ عادات طویل عرصے تک اچھی مجموعی صحت برقرار رکھنے کی ضامن ہیں ۔

آج کے اس تیز رفتار مسابقتی طرز زندگی میں ، نیند کا معاملہ اکثر پس پشت چلا جاتا ہے ۔ خواتین کو معلوم ہونا چاہیے کہ نیند کو نظر انداز کرنا ان کی صحت کو کیسے متاثر کر سکتا ہے ۔

غذا اور طرززندگی کا کردار

اسکرین ٹائم کی زیادتی ، دباو اور ڈپریشن کوعام طور پر نیند کی کمی کے بنیادی عناصر میں شامل کیا جاتا ہے ۔ مگر ایک اور اہم عنصر کیفین کا استعمال بھی ہے ۔

نوجوان خواتین خصوصی طور پر ، اپنے مصروف شیڈول کے لئے ایندھن کے طور پر چائے اور کیفین کا استعمال کرتی ہیں ،یہ جا نے بغیر کہ یہ انکی رات کی نیند اور آرام میں کتنا خلل ڈال سکتی ہے ۔

نیند اورصحت کے درمیان کیا کنکشن (ربط) ہے

نیند کی کمی صحت کے کئی مسائل سے تعلق رکھتی ہے اور اسکا ایک بہت ہی بڑا تعلق بانجھ پن سے ہے ۔

تحقیق ثابت کرتی ہے کہ بے ترتیب نیند ہارمونل بیلنس کو ڈسٹرب کر دیتی ہے ، جس کی وجہ سے آگے چل کر حمل ٹھہرنے کے معاملات میں پیچیدگیاں ہو سکتی ہیں۔

نیند کی کوالٹی کو کیسے بہتر بنایا جائے

ناکافی نیند اسٹروک کے خطرے کو بڑھا دیتی ہے۔ 45 سال سے کم عمر کی خواتین اگر ہر رات چھ گھنٹے سے کم نیند لیتی ہیں ، توآگے کی زندگی میں اسٹروک کی شکایت ہوسکتی ہے۔

تحقیق میں دل کی بیماریوں سے بچنے کے لئے نیند کی ترجیحات کی اہمیت کو بھی واضح کیا گیا ہے ۔

خراب نیند اور ایلزائمر کے درمیان بھی گہرا تعلق ہے ۔ نیند زہریلے مادوں کو دماغ سے خارج کرکے دماغی صلاحیتوں کوبڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔

علمی فعالیت پر اسکے اثرات

خراب نیند صرف جسمانی صحت پر ہی اثرانداز نہیں ہوتی ،بلکہ اسکے علمی کاکردگی پر بھی برے اثرات مرتب ہوتے ہیں

ایسی خواتین نے توجہ کی کمی اور یادداشت کے مسائل نوٹ کئے ہوں گے اور یہ انکی علمی اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو خراب کرنے کے علاوہ زندگی کی مجموعی کوالٹی پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔

صحت کے مسائل سے بچنے کے لیے نیند کا ایک شیڈول مرتب کیا جائے اور اسمیں بیڈ ٹائم کے آرام کے اوقات کو بھی شامل کیا جائے ۔

اگر کوشش کی جائے کہ شام میں کیفین کا زیادہ استعمال نہ کیا جائے تو یہ بہتر نیند لانے میں مدد دے گا ۔

اگر آپ کے پاس کام کی مصروفیت زیادہ ہو پھر بھی نیند کی قربانی نہ دیں ۔ سونے کے معاملات کو ترجیح دے کر آپ کئی بیماریوں سے محفوط رہ سکتی ہیں ۔کیونکہ رات کی اچھی نیند ایک لگژری نہیں، بلکہ ضرورت ہے ذہن اور جسم دونوں کے لئے۔

ہر دستر خوان کی جان ، چٹخارے دار اچار

تمام کھانوں کا مزا دوبالا کرنے کے لیے اچار کو خصوصی اہمیت حاصل ہے ۔
شائع 15 مارچ 2024 10:40am

ایشیائی کھانے اپنے متنوع ذائقوں کی وجہ سے دنیا بھرمیں مشہور ہیں اور ان تمام کھانوں کے ساتھ مزا دوبالا کرنے کے لیے اچار کو خصوصی اہمیت حاصل ہے ۔

چٹخارے داراچارہردسترخوان کی جان ہوتے ہیں۔ دال چاول ہو یا سبزی ، یہ کھانوں کا لطف دو بالا کر دیتے ہیں اور اگر یہ اچار گھر پر ہی تیار کیا جائے تو پھر اور بھی مزیدار ہوتے ہیں اوربچوں بڑوں سب کو ہی لبھاتے ہیں۔

ایسے ہی کچھ مختلف اقسام کے اچار کواپنے دستر خوان میں جگہ دیں اورکھانوں کا لطف دوبالا کریں۔

آم کا اچار

آم کا اچارعام طور پر گرمیوں میں بنایا جاتاہے ۔ کچے آموں کے اچار ذائقے میں میٹھے ، کھٹے اور تیز مصالحوں کا بہترین امتزاج ہوتے ہیں اور اگر ان میں مسٹرڈ ، میتھی دانہ اور ہینگ کو شامل کر دیا جائے تو وہ مزید ذائقہ دار ہو کرہمارے کھانوں میں نئی جان پیدا کر دیتے ہیں۔

لیموں کا اچار

لیموں کا اچار اپنے مزیدار کھٹے ذائقے کی وجہ سے بہت پسند کیا جاتاہے ۔ لیموں کی ورسٹائلٹی یہ ہے کہ اسے چاول اور روٹی دونوں کے ساتھ تناول کیا جا سکتا ہے۔

لیموں کو کاٹ کر اس کے ٹکروں کو مختلف پسے ہوئے مسالحوں جیسے پسی ہوئی رائی ، ہلدی اور پسی ہوئی لال مرچ کے ساتھ ملا لیا جائے تو یہ اچار تیز اور رسیلا ہونے کی وجہ سے بہت مزیدار ہوتا ہے۔

لیموں کا اچار اکثر گھرانوں کے دستر خوانوں کا لازمی جزو ہے ۔

لہسن کا اچار

لہسن کا اچار نسبتا تیز اور ایسے لوگوں کے لیے پسندیدہ ہوتا ہے ، جو تیز ذائقوں کو پسند کرتے ہیں ۔ لہسن کے ثابت جوؤں کو ثابت زیرہ ، رائی اور لال مرچ کے ساتھ ملالیا جائے تو ایک لذیذ اورخوشبوداراچار بن جائے گا۔

لہسن کے اچار کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ نہ صرف ہمارے کھانوں کے ذائقوں کو بڑھاتا ہے، بلکہ لہسن سے مشروط کئی فوائد بھی حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

مکس سبزیوں کا اچار

مکس سبزیوں کا اچاراچاری مکس کے نام سے بھی مشہور ہے ۔مختلف سبزیو ں جیسے گاجر ، بند گوبھی ، اورہری مرچ سے تیار کئے گئے یہ اچارزائقے سے بھرپور ہوتے ہیں اور ان کی خوشبولاجواب ہوتی ہے ۔ یہ آپ کی پلیٹ کو چٹپٹا بنادے گا۔

ہری مرچ کا اچار

تیز ذائقہ پسند کرنے والوں کو ہری مرچ کا اچار ضرور چکھنا چاہیئے۔ ثابت ہری مرچ کو مصالحوں کے ساتھ مکس کرلیا جائے تو یہ نہ صرف کھانوں کو لذت دے گا بلکہ اسکی ورسٹائلٹی چاول اور روٹی دونوں کے ساتھ مزہ دے گی۔

بچوں کا اسکرین ٹائم ڈانٹ ڈپٹ کے بجائے ایسے کم کروائیں

زیادہ اسکرین ٹائم بچوں کی ذہنی اور جسمانی صحت پرمنفی اثرات ڈال رہا ہے
شائع 15 مارچ 2024 09:55am
ایلیزون
ایلیزون

جدید دنیا میں ٹیکنالوجی کئی فوائد آفر کرنے کے باوجود زیادہ اسکرین ٹائم بچوں کی ذہنی اور جسمانی صحت کےساتھ ساتھ ان کی مجموعی نشوونما پر منفی اثرات ڈال رہا ہے ۔

بحیثیت والدین آپ کے لیے اس ٹیکنالوجی کی لمٹس مقرر کرنا اور صحتمندانہ عادات کی حوصلہ افزائی کرنے کے طریقے تلاش کرنا نہایت اہم ہے کیونکہ آج کے بچوں کو انٹرنیٹ سے دور رکھنا مشکل ہوگیا ہے۔

اس سلسلے میں چند طریقوں پر عمل کر کے بچوں کو نہ صرف اسکرین کے بے جا استعمال سے باز رکھنے میں مدد ملے گی بلکہ ان کے اندر صحت مندانہ عادات کی تشکیل بھی ہوسکے گی ۔

ایک مثال بنیں

کہتے ہیں بچے اپنے والدین کا پرتو ہوتے ہیں ۔ ان کے لیے ایک اچھی مثال بنیں۔

پہلے اپنے لیے اسکرین ٹائم متعین کریں اور ایسی سرگرمیوں کر ترجیح دیں ، جو ٹیکنالوجی پر مبنی نہ ہو ۔ایک صحتمندانہ توازن کے ذریعے ،آُپ اپنے بچوں کے ان پر عمل کرنے کی حوصلہ افزائی کریں گے ۔

انعام دینے کانظام بنائیں

تعریف و توصیف کا نظام بچوں میں اسکریں ٹائم کو کم کرنے میں مدد دے گا۔ قابل حصول مقاصد سیٹ کریں اوراس پر انہیں انعام بھی دیں ،جیسے اضافی پلے ٹائم یا اسپیشل آؤٹنگ۔ یہ مثبت طرز عمل بچوں میں ٹیکنالوجی کے استعمال کی لمٹس کی حوصلہ افزائی کرے گا ۔

زیادہ آوٹ دور سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کریں

آوٹ ڈورسرگرمیاں نہ صرف بچوں کا اسکرین ٹائم کم کریں گی بلکہ ان کی جسمانی سرگرمیوں کو بھی فروغ دیں گی۔

فیملی تفریحات ، سائیکل چلانا ، یا پارک لے جانا اچھے متبادل ثابت ہوتے ہیں ۔

اسکرین فری ٹائم کو طے کرنا

ہفتے یا دن کا ایک مخصوص ٹائم ایسا بنائیں ، جب پوری فیملی کے لئے اسکرین کے استعمال پر پابندی ہو ۔ان اوقات میں آپ ، کھانوں کے دوران ، بیڈ ٹائم سے پہلے، یا ویک اینڈ کو شامل کرسکتے ہیں ۔ان اسکرین ٹائم پر سختی سے عمل کریں ۔

فیملی ٹائم کے لیے پلان بنائیں

روزانہ ایسا فیملی ٹائم بنائیں جہاں اسکرین کو دور رکھا جائے اور ہر ایک کوان سرگرمیوں کت ساتھ منسلک رہنا چاہیے ۔خواہ وہ بورڈ گیمز ہو، کھانابنانا ہو،یاواک کے لئے جانا ہو،ایک کوالٹی ٹائم کو تر جیح دینا ،خاندان کے بندھن کو مضبوط بناتا ہے اور ٹیکنالوجی سے دور کر دیتا ہے ۔

اسکرین ٹائم کو فائدہ مند بنائیں

ایک اصول سیٹ کریں کہ کب اور کتنی دیر ٹیکناوجی کو استعمال کیا جا سکتا ہے اور پھر اس پر مکمل طور پر بندھے رہیں ، یہ طریقہ انہیں ذمہ دار بنائے گا اور وہ جدید سسٹم کی اہمیت کو سمجھ سکیں گے ۔

انہیں کچھ اور کرنے کی تلاش میں مدد دیں

جب بچہ بوریت کی شکایت کرے یا ڈیوائس کی عادت ترک کردے، تو انہیں متبادل سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کریں ، جو ان کی دلچسپی کو برقرار رکھے ۔انہیں کتابیں ، آرٹ کا سامان ،پزلز ،یا آوٹ ڈور کھلونوں کو تخلیقی کاموں اور اسکرین کے بغیر کی ایک دنیا سے متعارف کرائے گی ۔

لومڑی والا ماسک پہن کر اس کے یتیم بچے کی پرورش

ورلڈ وائلڈ مرکز کا ممتا کا احساس لیے منفرد انداز کی پوسٹ وائرل ہوگئی
شائع 14 مارچ 2024 02:02pm
بے بی فوکس ریسکیوڈ
بے بی فوکس ریسکیوڈ

یورپ میں ایشیائی ممالک کے برعکس جانوروں کی دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے اور ان کے علاج کے لیے کئی طرح کر سینٹرز بھی قائم کئے گئےہیں،

ان ممالک میں لاوارث جانوروں کو سڑکوں پر کھلا چھوڑنے کی بجائے انکی دیکھ بھال اور پرورش کے لئے قائم ایسے مراکز میں چھوڑ دیا جاتا ہے ۔

ایسا ہی ایک منفرد انداز فیس بک پیج پر پوسٹ کی گئی ایک تصویر میں نظر آرہا ہے جوامریکی ریاست ورجینا کے شہر رچمنڈ میں قائم جنگلی حیات کے مرکز کی طرف سے پوسٹ کی گئی ۔ پوسٹ میں عملے کو ایک لومڑی کے ہتیم بچے کو لومڑی کاماسک اور ہاتھوں میں ربڑ کے داستانے پہنے سرنج سے دودھ پلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔

پیج میں بتایا گیا ہے کہ بچے کو اپنی ماں کا احساس دینے کے لیے سینٹر میں ایسے اقدامات کئے جاتے ہیں ۔اس سلسلے میں جانور کی ایک نقلی کھال کو اندر سے بھر کر اس پر بچے کو بٹھایاجاتا ہے تاکہ اسکو محسوس ہو کہ وہ اپنی ماں کے پاس ہے۔

پیج میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ لومڑی کے بچے کو جنگل جیسے ماحول میں رکھنے کے لئے دودھ پلانے اور دیکھ بھال کرنے والا عملہ لومڑی کا ماسک پہن لیتا ہے اور ہاتھوں کو چھپانے کے لئے ربڑ کے داستانے بھی پہن لیتاہے ۔

پیج کےمطابق لومڑی کے بچے کو ایسی جگہ رکھا گیا ہے، جہاں کم سے کم انسانی آوازیں آرہی ہوں ۔ وائلڈ لائف کے مطابق ان تمام اقدامات کا مقصد یہ ہے کہ جب بچے کو واپس جنگل میں چھوڑا جائے تو اسے وہاں ایڈجسٹ ہونے میں کوئی پریشانی نہ ہو ۔

رچمند کے وائلڈ لائف سینٹر کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر میلیساسٹینلی نے اپنے ایک انٹرویو میں اس کے بیک گراونڈ کے متعلق بتایا کہ لومڑی کے بچے کو ایک شخص 29 فروری کو چھوڑ گیا تھا جس کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کتے کے ساتھ سیر کر رہا تھا جب وہ اسے تنگ جگہ پر ملا ، پہلے تو وہ اسے بلی کا سمجھ کر لاوارث جانوروں کی دیکھ بھال کے مرکز میں چھوڑ گیا ۔

بعد میں غور کرنے پر پتہ چلا کہ یہ بلی کا نہیں لومڑی کا بچہ ہے ۔

ادارے نے ابتدا میں لومڑی کے ٹھکانے کو ڈھونڈنےکی بھی کوشش کی ،مگر جنگلی جانوروں کےادارے کے سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ تمام لومڑیوں کو پکڑ کر سینٹر بھیج دیا گیا ہے اور ہوسکتا ہے یہ بچہ جال میں سے یا ٹرک کے اندر ڈالتے ہوئے گر گیا ہو ۔

وائلڈ لائف سینٹر کی ڈائریکتر کا کہناتھا کہ عملے کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے کہ ہر دوسے چار گھنٹے انہیں دودھ دیاجائے اور انکے پاس جاتے ہوئے لومڑی کی شکل کے ماسک پہننا لازمی ہے ۔

لومڑی کے بچے کے آس پاس چنداسٹفڈ لومڑیاں بھی رکھی گئی ہیں ، تاکہ جب وہ بڑاہوجائے تو اسے جنگل میں اپنے ہی جیسے جانوروں کے پاس بھیج دیا جائے اور اس وقت اسے کوئی اجنبیت نہ ہو ۔

اس مشن کے لئے سینٹر نے دیگر مراکز میں لومڑیوں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے اور سینٹر کو ورجینا کے ایک مرکز میں تین ہرن کے بچوں کا بھی پتہ چلا ہے، اس بچے کو اسی سینٹر میں منتقل کردیا جائے گا اور پھر کچھ بڑاہونے کے بعد ایک ساتھ جنگل منتقل کر دیا جائے گا ۔

روزہ رکھ کر پورا دن توانا رہنے کے لیے چند آسان تجاویز

سائینٹیفک انداز سے رمضان میں توانائی کے طریقوں پر عمل کریں
شائع 14 مارچ 2024 01:03pm
پرسن
پرسن

ماہ رمضان کا ایک پہلو پوری دنیا میں بسنے والے مسلمانوں کی کھانے کی اشتہا ،کچھ پینا ، سگریٹ نوشی اور دیگر جسمانی ضروریات کو ضبط کرنے کی ایک مشق ہے۔

روزہ داروں کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ ماہ مقدس ہماری مجموعی صحت پرکتنا اچھا اثرڈال سکتا ہے اور ہم کن باتوں کا خیال رکھ کر پورا دن توانا اور مستعد رہ سکتے ہیں۔

متوازن غذا

افطاری سے سحر تک کے اوقات میں متوازن غذا کا خیال رکھنا بہت اہم ہے ۔ایسے کھانے جن میں کاربو ہائیڈریٹ پہنچانے والے ذرائع جیسےکہ گیہوں ، باجرہ ، پروٹین سے پر خوراکیں جیسے کہ چکن ، مچھلی ، صحت بخش چکنائی جیسے کہ بادام ، اخروٹ، سنکے ہوئے سورج مکھی کے بیج ،پھل اور سبزیاں توانائی اور ضروری غذائیت پہنچانے والے ذریعے ہیں ۔

پیک فوڈز کھانے سے گریز کریں

پروسیسڈ فوڈ اور زیادہ میٹھے کھانے کھانے سے پرہیز کریں ۔کیونکہ ان سے دور رہا جائےتو یہ آپ کےاندر شوگر لیول کو برقرار رکھ کر پورا دن تونائی برقرار رکھے گا ۔

سحری کے بہترین کھانے

سحری کے کھانے میں کاربو ہائیڈریٹس اور پروٹین، گندم ،براؤن چاول، نشاستہ سے پر سبزیاں ، جیسے کہ مٹر اور مکئی ، انڈے اور چکن وغیرہ کو پورادن توانا رہنے کے لیے اپنی غذا کا حصہ بنائیں ۔

افطار کے بہترین کھانے

افطار میں نسبتاً متوازن اور غذائیت سے پر کھانے کھانے چاہئیں اور مرغن غذاؤں کو ترجیح نہیں دینی چاہیئے۔ کوشش کریں کہ روزہ کھجور ، ناریل پانی یا شہد سے کھولیں۔

بہترین نیند لیں

رمضان کے دوران مناسب نیند لینا مجموعی صحت کے لیے لازمی ہے ۔ روزے کے اوقات میں اپنی ذہنی اور جسمانی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے مناسب نیند کو ترجیح دیں ۔

صحت پر اچھا اثر ڈالنے والے کھانے

پرسکون کھانوں کی مشق سحری اورافطارمیں پرخوری سے بچاواور ہاضمے کو پروموٹ کرتی ہے ۔اس لیےاپنے جسم کی بھوک اور پیٹ بھرنے کی علامات کو پہچانیں۔

مراقبہ اور عبادتیں

عبادتیں رمضان کی جان اور اصل روح ہیں ۔نماز بھی مراقبے کی ہی ایک شکل ہے،اگر اس پر روزے کے دوران سائنٹیفک طریقے سے عمل کیا جائے ۔

جسمانی ٹمپریچر اوربلڈ پریشر چیک کرتے رہیں

ایسے لوگ جنہیں بلڈ پریشر کی شکایات ہوں ،انہیں روزہ رکھنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے ضرورمشورہ کر نا چاہیے ۔ تاکہ روزے کے دوران کسی پیچیدگی سے بچا جاسکے ۔

روزے کے دوران بلڈشوگر لیول ،بلڈ پریشر کی مانیٹرنگ کرتے رہنا لازمی ہے ۔یہ بہت اہم ہے کہ آپ نوٹ کریں کہ کہیں تھکاوٹ ، کمزوری یا چکر کی شکایت تو نہیں ہورہی ہے ۔

ماہ رمضان میں تیزابیت اور گیس سے چٹکیوں میں آرام پائیں

دتیزمرچ مصالحوں اور تلی ہوئی اشیاٰء کی کثرت سے بھی تیزابیت اور گیس کی شکایات ہونا عام ہے۔
شائع 14 مارچ 2024 12:30pm

جسم میں تیزابیت اس وقت ظاہر ہوتی ہے ،جب پیٹ کے اندر تیزابیت کی سطح غیر متوازن ہوجائے ، یا سینے میں جلن، ہاضمے کی خرابی اور منہ کے ذائقے کا کڑوا ہونا جیسی علامات پائی جائیں ۔

عام زندگی میں بنیادی عناصر جیسے خوراک ، طرز زندگی ،اور دباؤ تیزابیت کا سبب بن سکتے ہیں ۔ مگر رمضان کے مہینے میں طویل دورانیے تک بھوکا رہنے کے بعد تیزمرچ مصالحے اور فرائید اشیا کی کثرت سے بھی تیزابیت اور گیس کی شکایات ہونا عام ہے۔

قدرتی اشیاء جیسے کہ ایلو ویراجوس، پودینہ اورادرک وغیرہ فوری آرام پہنچا سکتے ہیں ۔اس لیے رمضان کے مہینے میں ہاضمے کے مسائل سے بچنے کے لئے ان کااستعمال ضرور کیا جائے ۔

ایلو ویرا جوس

ایلو ویرا جوس ٹھنڈی تاثیررکھتا ہے جو اسے ایک بہترین ریمیڈی بناتی ہے ۔ تازہ ایلو ویرا جوس کو صبح سویرے خالی پیٹ پیا جائے تو نظام ہضم میں بہتری اور تیزابیت سے بچا جا سکتا ہے ۔

ایلو ویراجوس ، گیس کی شکایات بھی دور کرتا ہے اور طویل عرصے تک تیزابیت سے محفوظ رکھتا ہے ۔

پودینے کی پتیاں

پودینے کی پتیاں یا پودینہ تیزابیت اور بدہضمی کو دور کرنے میں اکسیر مانا جاتا ہے ۔ پودینے کی پتیوں کو چبانے یا اسکی چائے پینے سے تیزابیت اور نظام ہضم کی بے آرامی دور ہونے میں مدد ملتی ہے ۔

پودینہ ہاضمے کے انزائم کی فراہمی، ہاضمے کر بہتر بنانے اور تیزابی شکایات کو دور کرنےکی صلاحیت رکھتا ہے ۔

سونف

سونف ایک روائتی ریمیڈی ہے، کھانے کے بعد ایک کھانے کے چمچ سونف کو چبایا جائے تو گیس بننے کے عمل میں کمی ، ہاضمہ بہتر بنانے اور تیزابیت سے بچنے میں مدد ملتی ہے ۔

اس کے اندر موجود تیل گیس، سوزش، نظام ہضم کو بہتر بنا کر سینے کی جلن سے نجات دلاتا ہے ۔

ثابت دھنیا

ثابت دھنیا اپنی ہاضماتی خصوصیات کی وجہ سے ایک قیمتی آیور ویدک ری میڈی ہے۔ایک کپ پانی میں ایک چائے کا چمچ ثابت دھنیا ابال کر چھان لیں اور اس کے پانی کو پی لیں تو تیزابیت سے بچنے میں مدد ملتی ہے ۔

ثابت دھنیا کی ٹھنڈی تاثیر پیٹ کی اضافی تیزابیت کو دور کرتی ہے اور نظام ہضم میں سوزش سے نجات دیتی ہے ۔

ادرک

ادرک کئی ہاضمے کے معاملات میں سکون دیتا ہے ،بشمول تیزابیت کے ۔ ادرک کی چائے یا تازہ ادرک کے ٹکروں کو چبانے سے ہاضمے میں مدد ملتی ہے اور پیٹ کی سوزش دور ہوتی ہے ۔

آئس کیوبز جلد کو چاند سی چمک دے سکتے ہیں

مختلف اقسام کے کیوبز آئس کیوبز خون کی روانی اور کولاجن کی فراہمی بہتر بناتے ہیں
شائع 11 مارچ 2024 10:07am

فریزر میں رکھی ہوئی آئس کیوبز، مشروبات اور پانی کو ٹھنڈا کرنے, زخموں اور درد میں مرہم کے طور پر استعمال ہونے کے علاوہ جلد کو بھی صحت مند اور سکون بخش بناتی ہیں ۔

آئس کیوبز خون کی روانی کو بہتر اور کولاجن کی فراہمی بڑھا کر جلد کو قدرتی چمک دیتی ہے۔

آئیے جانتے ہیں کہ انہیں کب اور کہاں استعمال کرنا سود مند ہوگا۔

سیرم کے ساتھ

سیرم جلد کو قدرتی تازگی بخشتا ہے ۔ایک آئس کیوب کو سیرم کے ساتھ کسی کپڑے میں لپیٹ کر اسے وقتا فوقتا اپنے چہرے کے گرد گول دائروں کی شکل میں حرکت دیں ۔

ماسک کو فریز کرکے

آپ فیشل ماسک کو فریزر میں رکھ سکتی ہیں اور پھر چہرے پر لگا سکتی ہیں ، جو کہ آپ کے چہرے کی سوجن کو دور کر دے گا اور نئی چمک لائے گا۔

ملتانی مٹی کا ابٹن

ملتانی مٹی کا پیسٹ بنا لیں اور اسے فریز کر کے چہرے پر لگا لیں ۔اور خشک ہونے پر پانی سے دھو لیں

ملتانی مٹی کا یہ پیسٹ چہرے پر کیل مہاسے ، داغ ،دھبے اور نشانات کو دور کرنے کی صلاحیت رکھتاہے اورچہرے پر موجود اضافی چکنائی کو دور کر دیتا ہے ۔

آئی جیل کو فریز کریں

جمی ہوئی برف آنکھوں کے نیچے رکھنے سے ٹھنڈک اور سکون بخشتی ہے اور اگر آئی جیل کو فریزر میں جمنے کے بعد آنکھوں کے نیچے رکھیں تو یہ آنکھوں کے نیچے کیسوجن اور سیاہ حلقوں کو ختم کر دیتا ہے۔

ایلو ویرا جیل

ایلو ویراجیل فریزر میں رکھ کرجلد کو ہائیڈریٹ رکھنے کا سب سے آسان آپشن ہے۔ یہ چہرے کو درکار نمی کو چہرے پر سیل کردے گا اور آپ کی جلد پرکیل مہاسے نکلنا بند ہو جائیں گے ۔

آئس کیوب

ہر روز آئس کیوب کو لے کر اپنے چہرے پر آہستگی سے رگڑیں، خصوصاآنکھوں کے نیچے۔ پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں اور سیرم لگالیں ، جو جلد کے اندر جذب ہو کرایک نئی رونق اور تازگی بخشے گا۔

اس کے علاوہ ایک پیالے میں چند آئس کیوب ڈال کر اس میں چہرے کو تھوڑی دیر کے لئےڈبو دیں ،تو یہ ٹھنڈا فیشل جلد کو ہائیڈریٹ رکھے گا ، بند مساموں کو کھول دے گا اور چہرہ چمک اٹھے گا۔

شیمپو، سیرم اور آئل کا کتنا استعمال سود مند، نقصان کہاں سے شروع ہوتا ہے

درست معلومات بالوں کو گرنے اور کمزور ہونے سے بچاتی ہے
شائع 09 مارچ 2024 11:27am

ہیر کیئر روٹنگ میں ہر روز نئی نئی ایجادات سامنے آرہی ہیں ۔ لیکن یہ بات ذہن نشین رہے کہ جتنی زیادہ مصنوعات ہوں گی نقصان پہنچنے کا احتمال بھی اتنا ہی زیادہ ہو گا۔ اب مناسب مکس ضروری ہے لیکن سوال یہ ہے کہ شیمپو، سیرم اور آئل جیسی مصنوعات کو کتنا استعمال کیا جائے۔

ماہرین اس بات پر متفق نظر آتے ہیں کہ اگرچہ مارکیٹ میں دستیاب ان مصنوعات کا استعمال ہمیں بظاہر گلیمرس لک دیتا دکھائی دیتا ہے ،لیکن در حقیقت یہ آپ کی سر کی کھال اور بالوں کو نقصان پہنچانے کا ایک ذریعہ بھی بن سکتاہے۔

بالوں پر ہیر پروڈ کٹ کی ورائٹی کے تجربات کرنا ،بالوں کو ایک ٹف ٹائم دے سکتا ہے۔ مختلف مصنوعات میں پائے جانے والے اجزاء مساموں کو بند کر کے کئی مسائل جیسے خشکی ،سوزش اور حتی کہ بالوں کے گرنے کا سبب بن سکتے ہیں۔

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ پروڈکٹ کی بہتات بالوں کے گھنے پن کو کم کرسکتی ہے اور وہ بے جان اور روکھے ہوئے محسوس ہوتے ہیں

بہتر ہے کہ مقدار کی بجائے کوالٹی کو دیکھا جائے۔ ایسی مصنوعات کا انتخاب کیا جائے جو سخت کیمیکل والے اجزاء سے پاک ہو۔

اپنے بالوں کی لمبائی کے مطابق درست مقدار کا استعمال بھی بہت معنی رکھتاہے ۔ غلط مصنوعات کا زیادہ عرصے تک استعمال بالوں کو تباہ کر سکتا ہےاور چہرے کی طرح سر میں سوزش اور ری ایکشن کا باعث بن سکتا ہے ۔

ماہرہن جلد ایسی مصنوعات کے استعمال کو فوری روکنے کا مشورہ دیتے ہیں ۔

شیمپو کی کتنی مقدار لینی چاہیے اس کا انحصار آپ کی بالوں کی لمبائی پر ہے

اگر آپ کے بال چھوٹے یا درمیانے ہیں تو پھر چوتھائی حصہ شیمپو صحیح رہے گا اور اگر بال لمبے ہیں تو اس مقدار میں اضافہ کر دیں ۔

سیرم اور آئلز کی تھوڑی سی مقدار چھوٹے اور درمیانے بالوں کے لئے استعمال کریں ۔ انہیں بالوں کے سروں پر لگائیں تاکہ چپچپاہٹ سے بچا جاسکے ۔

کنڈیشنر اور ماسک کوبھی کم مقدار میں اور بالوں کے درمیانی اور سروں سے لگایا جائے۔

اسٹائلنگ پروڈکٹ جیسے جیل یا ماوز کی تھوڑی مقدار مناسب رہتی ہے۔ کوئی خاص موقع کے لئے اس مقدار میں اضافہ کردیا جائے ۔

اور سب سے بڑھ کر آپ کو اپنے بالوں کو صحت مند رکھنے اوراچھا نظر آنے کے درمیان توازن رکھنا ہوگا بغیر بے جا اشیا کے استعمال کے۔

رمضان المبارک میں خوشگوار موڈ اور اچھی صحت کیلئے ان 9 ٹپس پر عمل کریں

ماہ صیام میں چٹ پٹے کھانوں کے باوجود خود کو اور اپنی فیملی کو صحتمند رکھیں
شائع 09 مارچ 2024 11:24am

رمضان المباک کے مقدس مہینے کی آمد آمد ہے ۔ یہ مہینہ مسلمانوں کے لئے اللہ تعالی کی طرف سے عظیم تحفہ ہے ۔ اس لئے ہم سب کو چاہیے کہ اس بابرکت مہینے کی خوب خوب فضیلتیں اور رحمتیں اپنے دامن میں سمیٹیں اور عظیم الشان طریقے سے اس کا استقبال کریں ۔

رمضان صرف ایک یا دودن کے لئے نہیں بلکہ ایک مہینے پر محیط ہوتا ہے ،اس لئے پورا مہینہ خود کی اور اپنے اہل خانہ کی مجموعی صحت برقرار رکھنا بہت اہم ہے ،تاکہ اس کے ہر لمحے سے فیض اٹھا سکیں ۔

تو پھر ہماری دی گئی ٹپس پر عمل کریں اور اپنے ساتھ ساتھ اپنی فیملی کو بھی صحت مند رکھیں۔

ہائیڈریٹ رہیں

اپنے دن کی ابتداء اور اختتام بہت زیادہ پانی پی کے کیا جائے تا کہ ڈی ہائیڈریشن سے بچا جا سکے ۔

ہائیڈریٹ رہنے میں مدد دینے والی غذائیں جیسے خربوزے ، کھیرے، اور سوپ کا استعمال افطاری کے بعد اور سحری سے پہلے زیادہ سے زیادہ رکھیں اور پورا دن ہائیڈریشن کے لیول کو برقرار رکھیں۔

متوازن غذا

روزہ کے دوران توانائی کی سطح برقرار رکھنے کے لئےمتوازن غذا جو کاربو ہائیڈریٹس ،پروٹینز، صحت بخش چکنائی اور فائبر سے پرہو، کا استعمال کرنا چاہئے ۔ افطار میں فرائید اور میٹھے کھانوں کی زیادتی سے احتراز کیا جائے ،جو نظام ہضم میں گڑ بڑ پیدا کر سکتے ہیں ۔

سحری میں صحت بخش غذا

سحری ہلکی اور زود ہضم غذا سے کریں ، جیسے دلیہ ، روٹی ، انڈے اور دہی ، یہ آپ کی توانائی کی سطح کو برقرار رکھیں گے ۔زیادہ کیفین اور نمکین کھانوں سے گریز کریں ،جوکہ روزے کے دوران پیاس اور ڈی ہائیڈریشن کا احساس دیتے ہیں ۔

ہلکی پھلکی ایکسرسائز کریں

افطار اور سحر کے دوران خون کی روانی کو بہتر بنانے ،خوشگوارموڈ اور پٹھوں کی مضبوطی کی غرض سے ہلکی پھلکی جسمانی سرگرمی اختیار کریں،جیسےواکنگ،یوگا۔ اور سخت ورزشوں سے گریز کیا جائے

کھانوں کی لذت محسوس کریں

افطار اور سحر میں کھانوں کو آہستہ آہستہ چبائیں ۔ ہر نوالے پر ذائقہ کو محسوس کریں اور بھوک اور پیٹ بھرنے کے احساس کے اشارے کو سمجھیں ۔

پرخوری کی بجائے ٹہرٹہرکرآرام سے کھانا کھایا جائے اور وقفے سے کھایا جائے تاکہ آپ کے جسم کو پیٹ بھرنے کا احساس ہو۔

غذائیت سے بھر پور خوراک

صرف چٹ پٹے اور فرائیڈ آئٹمز پر ہی توجہ نہ دیں، بلکہ غذائیت سے بھرپور کھانے، جیسے پھل ،سبزیاں ، نٹس اوردالیں بھی اپنےروزمرہ شیڈول میں شامل کریں ، جو وٹامنز، منرلز اور اینٹی آکسیڈنٹ سے پر ہوتے ہیں ۔

گھروالوں کی پسند اور اطمینان کے لئے بدل بدل کے مختلف پکوانوں کا انتخاب کریں۔

ہائیجن پریکٹس

اچھی ہائیجن پریکٹس، جس میں روزانہ کھانے سے پہلے اور بعد میں ہاتھ دھونا، اور کھانوں کی تیاری کرنے والی جگہ کی صفائی، کھانوں سے پیدا ہونے والی بیماریوں اور ہاضمے کے مسائل سے رمضان کے دوران محفوظ رکھتی ہیں ۔

دباو کو دور کریں

دباو سے بچنے کی تکنیک جیسے ، گہرے سانس لینا ، مراقبہ ، عبادتیں ،اور اپنے چاہنے والوں کے ساتھ جذباتی وابستگی کولیسٹرول کی سطح کوکم کرتی ہیں، جس کااثر ہماری بھوک اور ہاضمے پر پڑتا ہے ۔

اپنے جسم کی آواز سنیں

باڈی سگنل پر توجہ دیں اور اپنے احساسات کی بنیاد پرروزے کی روٹین کو ایڈجسٹ کریں ۔ اگر آپ کو روزے کی حالت میں چکر ، کمزوری ،نقاہت یا بہت زیادہ پیاس محسوس ہو فورا ہائیڈریشن اورصحت بخش غذاوں کو اپنی روٹین کا حصہ بنائیں جو آپ کی مجموعی صحت کو برقرار رکھے ۔

اور سب سے اہم یہ کہ اگر آپ کو کوئی مرض لاحق ہو یا دواوں کا استعمال کر رہے ہوں تو اپنے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کریں کہ روزہ رکھنے سے آپ کے لئے صحت کے مسائل تو پیدا نہیں ہوں گے ۔ خصوصا ذیابیطس کے مریضوں کو روزہ رکھنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر کے مشورے پر عمل کرنا چاہیے۔

خاتون مداح نے اداکارہ صحیفہ جبار کو پریشان کر دیا

صحیفہ جبار لمبے بریک کے بعد دوبارہ چھوٹی اسکرین پر نظر آئیں گی
شائع 07 مارچ 2024 04:07pm

پاکستانی اداکارہ صحیفہ جبار نے پروگرام میں گفتگو کی تھی، جس میں انہوں نے مداح اور ان کے درمیان پیش آئے واقعے کا تذکرہ کر دیا۔

صحیفہ خٹک شوبز انڈسٹری کا وہ ستارہ ہیں جنہوں نے ماڈلنگ کی دنیا سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا ۔وہ اب تک کئی بڑے ناموں اور برانڈز کے ساتھ کام کرچکی ہیں۔

صحیفہ اس راستے میں آنے والی ہر رکاوٹ کو کامیابی سے پار کرتی آئی ہیں، اس کے بعد انہوں نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور یہاں بھی بے مثال اداکاری کے جوہر دکھا کر شائقین سے داد وصول کی ۔

انہوں نے کئی شوز کی میزبانی بھی کی ہے۔ صحیفہ آج کل اسکرپٹ سے غیر مطمئن ہونے کی وجہ سے ڈراموں میں نظر نہیں آرہی ہیں، مگر اب وہ گرین ٹی وی پر رمضان میں آنے والے ڈرامہ ”رفتہ رفتہ“ میں دوبارہ کام کررہی ہیں۔

صحیفہ نے نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور اس پروگرام میں انہوں نے ذہنی صحت اور ضرورت کے تحت اس کے علاج کی اہمیت پر گفتگو کی۔

صحیفہ نے ذہنی امراض کے علاج کے سلسلے میں ایک بڑی رکاوٹ کا بھی ذکر کیا کہ ان کا علاج مہنگا ہونے کی وجہ سے ہر کوئی افورڈ نہیں کر سکتا ہے۔ ہفتے میں تین دن ہر سیشن کے 3000 روپے ادا کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے۔ ایسے لوگوں کے لیے محفوظ جگہیں اور کمونیٹیز بنانی چاہیے جہاں وہ کھلی فضا میں سانس لے سکیں اور اپنے جذبات کے بارے میں بہتر محسوس کر سکیں۔

صحیفہ خٹک نے اس پروگرام میں اپنی ایک پرستار کی جانب سے کی جانے والی تذلیل کو بھی شیئر کیا کہ جب وہ اپنے شوہر کے ساتھ ڈنر پر گئیں تو ایک خاتون وہاں پر آئی اور پورے پانچ منٹ تک لگاتار ان کی توہین کرتی رہی کہ شوبز سے تعلق رکھنے والی خواتین کیوں قابل عزت نہیں ہوتی ہیں۔ مگر اس کے بعد وہ چلی گئی۔

اس خاتون نے جاتے ہوئے صفیحہ کے ساتھ ایک سیلفی بھی لی۔

راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی نے دوسری شادی کرلی

قریبی ذرائع نے دوسری شادی کا انکشاف کر دیا
شائع 07 مارچ 2024 12:48pm

بھارتی میڈیا کے مطابق گذشتہ کچھ دنوں سے مشہور بھارتی اداکارہ اور ماڈل راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل درانی کی شادی کی خبریں گر دش کر رہی تھیں ،مگر راکھی ساونت یا عادل درانی نے ان خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی تھی ۔

اب عادل درانی کے قریبی ذرائعوں نے عادل درانی کی دوسری شادی کی خبر کی تصدیق کردی ہے۔

عادل درانی کے قریبی ذرائعوں نے بھارتی میڈیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عادل درانی کی دوسری بیوی بھارتی ریئلٹی شو بگ باس سیزن 12کی مدمقابل سومی خان ہیں ۔

قریبی ذرائعوں کے مطابق یہ شادی اس سال 2مارچ کو جے پور میں ہوئی دونوں جانب سے اس تقریب کو مکمل طور پر خفیہ رکھا گیا تھا۔

عادل خان کی دوسری بیوی سومی خان جے پور سے تعلق رکھتی ہیں اور بھارتی میڈیا کے مطابق وہ فی الحال اپنے کیریئر کی وجہ سے ممبئی میں رہائش پذیر ہیں۔

ہاد رہے کہ راکھی ساونت اور عادل درانی نےمئی2023میں شادی کی تھی۔ شادی کے کچھ ہی ہفتوں کے بعد ان کے درمیان ناچاقیاں شروع ہو گئیں تھیں ۔

راکھی ساونت نے عادل درانی پرگھریلو تشدد اور دھوکہ دہی کا الزام بھی لگایا تھااور اپنے سابق شوہر کے خلاف ایف آئی بھی درج کروائی تھی جس پر پولیس نے عادل درانی کو گرفتار کرلیا تھا۔ بعد میں ان دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی ۔

عادل درانی پہلے بھی راکھی ساونت سے شادی اور طلاق کی وجہ سے اکثر خبروں میں ان رہتے ہیں اور ان کے قریبی ذرائعوں کے مطابق دوسری شادی کو خفیہ رکھنے کی وجہ بھی یہی تھی۔ کیونکہ عادل درانی خبروں سے دور رہنا چاہتے تھے۔

راکھی ساونت کے متعلق کہا جاتا ہے کہ انہوں نےعادل درانی سے شادی کے بعد اسلام قبول کرلیاتھا ۔ را کھی ساونت نے اپنا اسلامی نام فاطمہ رکھا تھا ۔وہ مختلف اسلامی تہواروں پر اپنی تصاویر بھی شیئر کرتی رہتی ہیں اور وہ عمرہ بھی ادا کر چکی ہیں ۔

گنے کے رس کے 6حیرت انگیز فوائد

بچوں، بڑوں سب کا پسندیدہ مشروب صحت اور توانائی کا چھپا خزانہ ہے
شائع 06 مارچ 2024 11:44am

گنے کا رس پاکستان کا پسندیدہ مشروب ہے، جسے بچے اور سب شوق سے پیتے ہیں۔ خصوصا گرمیوں کی چلچلاتی دھوپ میں جگہ جگہ بکنے والا اور نسبتا سستا مشروب ، پیاس بجھا کر ایک نئی توانائی بخشتا ہے

گنے کے رس کو قدرتی طور پر بے حد لذیذ اور فرحت بخش مشروب کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا ، کیوں کہ اس میں غذائی اجزا وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں ۔

گنے کے رس کے حیرت انگیز فوائد جانتے ہیں ۔

توانائی کو تقویت دیتاہے

قدرتی توانائی مہیا کرنے والا یہ مشروب، خون میں گلوکوز کی سطح کو بڑھاتا ہے اور جسم کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے ۔

یہ جسم سے زہریلے مادوں کے اخراج میں بھی مدد دیتا ہے ۔

صحتمند جلد کو پروموٹ کرتا ہے

گنے کے رس میں فینولک ایسڈ، فلیوو نائیڈ اور گلائکولک ایسڈ وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ جو کہ اچھی جلد کے لئے مفید ہیں۔

ہڈیوں اور دانتوں کے لئے مفید ہے

گنے کا رس کیلشیم ، فاسفورس ، سے پر ہے ، جو کہ دانتوں اور ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے ۔

مدافعاتی نطام کو تقویت دیتا ہے

گنے کا رس وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹ سے پر ہوتا ہے ۔ جوکہ مدافعاتی نطام کو تقریت دے کر مجموعی صحت کے لئے مفید ہے ۔

دوران حمل طاقت دیتا ہے

گنے کا رس ضروری غذائی اجزا جیسے فولک ایسیڈ، وٹامن بی ، اینٹی آکسیڈنٹ اور کیلشیم سے پر ہوتا ہے اور دوران حمل خواتین کو طاقت فراہم کرتا ہے۔

ایسی خواتین جنہیں ذیابیطس ہو انہیں گنے کے رس کے استعمال میں احتیاط کرنی چاہیے ۔

بخار کے دوران فائدہ دیتا ہے

گنے کا رس خون میں گلوکوز کی سطح کو بڑھاتا ہے۔اور بخار سے ہونے والی کمزوری اور نقاہت کو بحال کرتا ہے ۔ یرقان کے مریضوں کے لئے گنےکے رس سے بہتر شاید ہی کوئی دوا ہو۔

گنے کے رس کے بے شمار فوائد کے باوجود ذیا بیطس کے مریضوں کو اس کا استعمال ڈاکٹر کے مشورے سے کرنا چاہیے۔

چمکتی جلد کے لیے چند آسان ترین تجاویز

جلد کی حفاظت صرف خوبصورتی کا معاملہ نہیں ، اس کا صحت سے گہرا تعلق ہے۔
شائع 05 مارچ 2024 02:15pm

جدید دور میں میں چمکتی اورصحتمند جلد ایک خواب کی طرح ہے جس کا حصول آلودگی ،دباؤاور مصروف طرز زندگی کی وجہ سے خاصا دشوار ہے۔

ہم میں سے اکثر خواتین اسکن کیئراور سیلف تھراپی کے لئے وقت نہیں نکال پاتی اور یہ لاپرواہی کیل مہاسوں ، بے رونق جلد،اور سن برن کا پیش خیمہ بن سکتی ہے ۔

جلد کی حفاظت اور دیکھ بھال کرنا بہت اہم ہے کیونکہ یہ صرف خوبصورتی کا معاملہ نہیں ، بلکہ اس کا صحت سے گہرا تعلق ہے۔

صحت مند جلد اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ آپ اندرونی طور پر کتنے صحتمند ہیں۔

اگر آپ کے پاس اس مصروف طرز زندگی میں اپنی جلد کی دیکھ بھال کے لئے وقت نہیں ہے توماہرین جلد اس ضمن میں 4 آسان ٹپس بتاتے ہیں ،جسے آپ روزمرہ روٹین میں بآسانی استعمال کر سکتی ہیں ۔

سن اسکرین لگائیں

جو لوگ یہ سوچتے ہیں کہ سردیوں میں سن بلاک کا استعمال ترک کر دیں تو وہغلطی پر ہیں ۔ سن بلاک کا استعمال ہردن استعمال کرنا چاہیے ، خواہ آپ گھر پر ہی کیوں نہ ہوں۔

SPFآپ کی جلد کو نہ صرف سن برن سے بچاتا ہے ,بلکہ سورج کے دیگر مضراثرات سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔

##موئسچرائزر لگائیں۔

یہ بہت ضروری ہے کہ ،جو موئسچرائزر آپ لگائیں وہ نرم ہو۔اس بات کو ہقینی بنائیں کہ یہ آپ کی جلد کو بہت زیادہ چکنی نہ کردے۔

چہرے کی روزانہ کلینزنگ کریں ۔

چہرے کی روزانہ کلینزنگ کرنی چاہئے اور اس کی ضرورت اس وقت اور بھی بڑھ جاتی ہے ، جب آپ نے میک اپ کیا ہو ۔ کلینزنگ میک اپ اور گردوغبار کو آپ کے چہرے پر موجود مساموں سے دور کرتی ہےاور چہرے پر کیل مہاسے پیدا ہونے کا خطرہ کم ہو جاتا ہے ۔

مناسب سیرم کا استعمال ۔

اپنی جلد کی قسم اور مسائل کے مطابق روزانہ لگانے کے لئے سیرم کا ضرور انتخاب کرنا چاہئے ۔

سیرم آپ کی جلد کو گردو غبار اور بے رونقی سے بچاتا ہے ،جلد کو چمک عطا کرتا ہے ۔ ماہرین وٹامن سی سیرم کو صحتمند جلد کے لئے استعمال کرنے پر زور دیتے ہیں ؛ .   اس کے علاوہ دن میں سن گلاسز استعمال کریں ، رات میں کم از کم 6 سے 8 گھنٹوں کی بھر پور نیند لینی چاہئیے اور صحت بخش اور متوازن غذا کے استعمال کا بھی خیال رکھا جائے۔

8 کام جو آپ کو عام انسان سے کامیاب ترین شخصیت میں تبدیل کرسکتے ہیں

وقت نکالنا سیکھیں اور زندگی آسان بنائیں
اپ ڈیٹ 05 مارچ 2024 05:58pm

کامیاب ہونا کسے پسند نہیں۔ لیکن زندگی میں بعض چھوٹی چھوٹی باتیں ایسی ہوتی ہیں جنہیں ہم عام طور پر نظرانداز کر دیتے ہیں حالانکہ یہی چھوٹی چیزیں ہماری کامیابی میں نمایاں کردار ادا کر سکتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق 8 کام ایسے ہیں جو بظاہر تو بہت معمولی ہیں اور ان کے لیے کوئی مشقت بھی درکار نہیں لیکن یہ آپ کو کامیاب ترین انسانوں کی فہرست میں پہنچا سکتے ہیں۔

زندگی میں نظم وضبط لانے کے لئے صبح کی عادات بہت اہم ہیں ، پلاننگ کے ساتھ دن کا آغاز کیا جائے تو بہت سے کام آسان ہوسکتے ہیں۔

صبح سویرے اٹھنا ، مراقبہ ،ورزش ،صحت بخش ناشتہ ،مقاصد کا تعین، ترجیحاتی کام کی فہرست ان تمام باتوں کا خیال رکھ کر آپ اپنی زندگی کواچھی طرح منظم کر سکتے ہیں۔

جلدی اٹھنا

طے شدہ جاگنے کے اوقات سے اپنے دن کا آغاز کریں اوردن کے لئے مثبت ٹون کو سیٹ کریں۔

مراقبہ

مراقبہ ذہنی سکون اوردماغ کو تازہ دم رکھنے کا بہترین طریقہ ہے ۔ذہنی خلفشار سے دور رہ کر ہی روزمرہ معاملات تندہی سے انجام دیے جاسکتے ہیں ۔

ایکسرسائز روٹین

دن بھر کی جسمانی سر گرمیوں سے منسلک رہنے کے لئےاپنے جسم کو توانائی دیں ۔جسم کو تندرست اور توانا رکھنے کے لئے صبح کی واکنگ اور جاگنگ ضرور کرنی چاہئے. .

صحت بخش ناشتہ

رات بھر کے خالی پیٹ کو ایک صحت بخش ناشتے سے فل کریں ۔اور دن بھر کے لیے توانا رہیں۔

مقاصد کا تعین کریں

صبح کودن بھر کی ترجیحات کی آوٹ لائن تیار کر لیں ۔ مقاصد کا تعین آپ کی زندگی میں نظم و ضبط لائے گا۔

ترجیحاتی کام

دن بھر انجام دینے والے کام کو آرگنائز کریں ۔ سب سے اہم کام پر سب سے پہلے توجہ دیں اور ایک موثر ٹائم مینجمنٹ کےذریعے نظم وضبط کو فروغ دیں۔

اسکرین اور سوشل میڈیا سے دور رہیں

اکثر دیکھا گیا ہے کہ صبح اٹھتے ہی پہلا کام موبائل یا سوشل میڈیا کا جائزہ لینا ہے ۔حالانکہ یہ نہ صرف آپ کا وقت ضائع کرتا ہے ،بلکہ ذہن کو بھی الجھا دیتاہے ۔ .   بہترآرگنائزڈ دن کے لیے صبح ان پر کم سے کم وقت ضائع کریں اور اپنے دن کو کار آمدبنائیں۔

وقت کی قدرسیکھیں

اپنی صبح کا ایک حصہ تعمیراتی ہنر یا سرگرمی سیکھنے کے لئے مخصوص کر دیں تو یہ عمل ذاتی نشونما کے ذریعےنظم وضبط کی رہنمائی کرے گا۔

فلم اسٹار لیلیٰ پر کیا گزری؟ اداکارہ نے دل گُداز حقیقت بتا دی

چند سال میں ماں ،باپ اور بھائیوں کو کھونے والی لیلیٰ مذہب کی جانب مائل ہیں
شائع 05 مارچ 2024 01:29pm

پاکستانی فلم انڈسٹری کا ایک سنہری دور وہ بھی رہا ہے جب بڑی اسکرین کے ستاروں کے لیےشائقین مرمٹنے کو تیار رہتے تھے ۔ ماضی کے ایسے ہی سپراسٹارز میں ایک نام لیلیٰ کا بھی ہے ۔

لیلیٰ کی شہرت کا آغاز اس وقت ہوا تھا جب فلم انڈسٹری تقریباً دم توڑرہی تھی ۔ لیلی نے شان سے لے کر میرا اور ریما سب کے ساتھ کام کیا۔

بظاہر ہنستے مسکراتے چہروں کے پیچھے کتنی کربناک داستانیں چھپی ہوتی ہیں یہ کوئی نہیں جانتا .یہی سب کچھ لیلی کے ساتھ بھی ہوا جس کا انکشاف انہوں نے ایک پوڈ کاسٹ میں کیا ۔

لیلی پچھلے تین چار سال سے اسکرین سے دور ہیں اور انہوں نے اپنے اس عرصے کے تجربات کو شیئر کیا ہے ۔

حال ہی میں لیلی نے صاحبہ کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور شیئر کیا کہ وہ کرونا کے بعد کافی مذہبی ہو چکی ہیں۔

لیلیٰ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی پہلی عبادت شب برات کو کی اور اس کے بعد وہ اپنی فلمی پہچان سے اپنے اصلی نام ”سائرہ“ کی طرف لوٹ آئیں ۔

لیلیٰ نے انکشاف کیا کہ گزشتہ چند سال کے دوران وہ اپنی ماں ، اپنے باپ اور اپنے 2 بھائیوں کو کھوچکی ہیں۔

لیلیٰ اپنے بھائی کے بہت نزدیک تھیں جو کہ میک اپ آرٹسٹ تھا ۔اس کے انتقال کے بعد ان کا چھوٹا بھائی بھی اس دارفانی سے کوچ کر گیا۔ اوران تمام حادثات نے انہیں صدمے سے دو چار کردیا ۔

لیلیٰ سے اپنی کار اورگھر بھی چھین گیا ۔ان پے درپے حادثات نے اداکارہ کو بالکل بکھیر کر رکھ دیا اور ان کا نروس بریک ڈاؤن ہوگیا ۔

انہوں نے اس موقع پر احسن خان کو بہت سراہا ۔ لیلی کا کہنا تھا کہ “احسن خان وہ واحد شخص تھا ،جس نے گھر کھونے کے بعد مجھے بلایا اور اورایک اچھا مشورہ دیا کہ اب مجھے کیا کرنا چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ کئی لوگ نے مجھے تنہا چھوڑ دیا لیکن احسن وہ شخص تھا جس نے میرے چہرے پر دوبارہ مسکراہٹ بکھیری ۔

ساگو دانے کے 5 بہترین فوائد ، یہ صرف بیماروں کی غذا نہیں ہے

ساگو دانہ باآسانی ہضم ہوجاتا ہے
شائع 04 مارچ 2024 02:55pm

ساگو دانہ کوعام طور پر پیٹ کی بیماریوں سے بچاو یا پھر بیماروں اورکمزورافراد یا بچوں کی خوراک سمجھا جاتا ہے ۔مگرجان لیجئے کہ اسے صحت مند افراد بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

ساگو دانہ سفید رنگ کے چھوٹےچھوٹے دانے خشخاش سے مشابہہ ہوتے ہیں، غذائیت سے بھرا عموماً دودھ کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔

زود ہضم غذا :

ساگو دانہ آسانی سے ہضم ہوجاتا ہے۔ اگر اسے خالی پیٹ کھایا جائے توقبض رفع کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اکثر قے اور اسہال میں ساگو دانہ تجویز کیا جاتا ہے۔

شکم سیری کا احساس دیتا ہے

زود ہضم ہونے کے علاوہ ساگو دانہ میں موجود نشاستہ اور ہائیکاربونیٹ دیر تک پیٹ بڑھے رہنے کااحساس دیتا ہے اور بار بار کھانے کی طلب نہیں ہوتی ۔

غذائیت سے بھر پور ساگو دانہ میں فائبر ، پوٹاشیم ، فولک ایسڈ میگنیشیم ، کیلشیم ، وٹامنز اور آئرن پائے جائے ہیں اس لئے یہ جسم کو بھر پور طاقت دینے کے ساتھ ساتھ جسمانی کمزروی کو رفع کرے ہوئے بہترین غذائی قوت دیتا ہے۔

میٹا بولزم کو تقویت دیتا ہے :

https://www.aaj.tv/trends/women خالی پیٹ ساگو دانہ کھایا جائے تو یہ آنتوں کی صحت کے لئے مفید ہے ۔

اننت امبانی کی شادی کی تقریبات: شاہ رخ اور گوری کے ڈانس نے محفل لوٹ لی

سہ روزہ پری ویڈنگ تقریبات میں دنیا بھر کی چوٹی کی شخصیات شریک
شائع 04 مارچ 2024 01:59pm

** بھارت کے امیرترین صنعتکار مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت کی شادی کی تقریب میں بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی اپنی اہلیہ گوری کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔**

مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی سہ رزہ “ پری ویڈنگ “ تقریبات کا اختتام ہوگیاہے ۔

ان تقریبات میں دنیا بھرکی مایہ ناز شخصیات اورنامور بالی ووڈسپراسٹارزاورسلیبریٹیز نے شرکت کی ۔

ستاروں کے جھرمٹ میں سجی ان تقریبات میں جہاں بین الاقوامی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ ریانا نے لازوال پرفارمنس دی ،وہیں شاہ رخ خان نے اپنی اہلیہ کے ساتھ ڈانس پرفارمنس دے کر محفل لوٹ لی ۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس پرفارمنس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب اسٹیج پر ایک طرف مشہور بھارتی سنگر ادت نارائن اورپریتم مشہوربھارتی فلم ”ویر زارا“ کے گانے “میں یہاں ہوں “ پر لائیو پرفارمنس دے رہے تھے تو دوسری جانب “ کنگ آف رومانس “ شاہ رخ خان اپنی اہلیہ کے ساتھ ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں ۔

اننت امبانی کی پری ویڈنگ تقریبات میں کئی سپر اسٹارز نے نے اپنے جلوے دکھائے۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو کو بےحد پسند کرتے ہوئے کنگ خان کو محفل کی جان قرار دیا ہے۔

آج کھانے میں کیا ہے؟ جھنجھلاہٹ بھرے سوال کا لذیذ جواب

آسان ریسیپی سے بنی ڈش جسے نہ کھانے والا بھی خود کو نہ روک پائے
شائع 02 مارچ 2024 07:12pm

آج کیا پکانا ہے؟ یہ وہ سوال ہے جو تقریباً تمام ہی خواتین کو جھنجھلا دیتا ہے۔ صرف پکوان کا انتخاب مشکل نہیں ہے بلکہ گھر میں موجود ہر کی الگ الگ پسند کا خیال رکھنا بھی پکوان کے انتخاب کو دشوار بنا دیتا ہے۔

اگر گھر کے افراد گوشت اور چکن کھا کھا کر بیزار ہو گئے ہوں تو پھر آج آلو بینگن سے لطف اندوز ہوا جائے۔

ویسے تو بینگن اکثر لوگوں کو پسند نہیں آتے، لیکن نیچے بیان کی گئی ریسیپی آزمائیں تو سبزیوں کے شوقین افراد کو یہ ڈش یقیناً پسند آئے گی۔

مزیدار آلو بینگن کو روٹی اور چاول دونوں کے ساتھ کھایا جا سکتا ہے۔

اجزاء

بینگن، ایک بڑے سائز کا

آلو، تین سے چار عدد درمیانے سائز کے

ٹماٹر، تین سے چار عدد درمیانے سائز کے

ٹماٹو پیسٹ ، دو کھانے کے چمچ

اچار، دو کھانے کے چمچ

نمک حسب ذائقہ

پسی ہوئی لال مرچ حسب ذائقہ

ثابت زیرہ ایک کھانے کا چمچ

دھنیا ایک کھانے کا چمچ

ہری مرچ ایک عدد

پسا ہوا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ

ترکیب

بینگن اور ٹماٹر کے چھوٹے چھوٹےٹکڑے کر لیں۔

آلوؤں کو چھیل کر چار حصوں میں کاٹ لیں۔

ہری مرچ اور ہرے دھنیے کو الگ الگ کاٹ لیں

ایک برتن میں تیل لیں اور اس میں سفید زیرہ کڑ کڑا لیں۔

جب زیرے کی خوشبو آنے لگے تو اس میں بینگن ، ٹماٹر اور آلو ایک ساتھ ڈال دیں، پانی بلکل نہ ڈالا جائے، سبزیوں اور ٹماٹر کے پانی میں انہیں پکنے دیں۔

اب نمک اور لال مرچ ڈال کر آنچ دھیمی کر دیں۔

برتن کو ڈھک دیں اور دس سے پندرہ منٹ پکائیں۔

جب آلو تقریباً گل جائیں تو اس میں ٹماٹو پیسٹ، ہرا دھنیا اور کٹی ہوئی ہری مرچ ڈال دیں اور پسے ہوئے گرم مصالحے کو چھڑک کر مزید پانچ منٹ تک پکائیں۔ آنچ دھیمی ہونی چاہیے۔

لیجئے آلو بینگن تیار ہیں، گرما گرم روٹی یا چاول کے ساتھ تناول فرمائیں۔

اسکول جانے والے بچوں کی اصلاح کرنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟

بچوں کے رویوں کی تربیت کے چند رہنما اصول ان کی زندگی بدل سکتے ہیں
شائع 02 مارچ 2024 05:31pm

ماں کی گود بچے کی پہلی درسگاہ ہوتی ہے لیکن جب بچے اصل درسگاہ جانا شروع کرتے ہیں تو انہیں زیادہ رہنمائی کی ضرورت پڑتی ہے ۔

ویسے تو اسکول جانے والے بچے آزادی پسند کرتے ہیں مگر پھر بھی انہیں پیار اور آپ کی توجہ کی ضرورت ہوتی ہے اور جیسے جیسے وہ بڑھتے جاتے ہیں صحیح رہنمائی چاہتے ہیں۔

آپ کی توجہ بچے کو نہ صرف تحفظ کا احساس دیتی ہے ، بلکہ انہیں نئے اصول ، روٹین اور ذمہ داریوں کے لئے بھی تیار کرے گی ، جو کہ اسکول کے آغاز کے ساتھ ہی آئیں گے۔

بچوں میں مثبت رویوں کی حوصلہ افزائی کریں

بچوں کو ذہنی ، جسمانی اور نفسیاتی اور معاشرتی طور پر مضبوط بنانے کے لئے ان میں خود اعتمادی کا ہونا بہت ضروری ہے ۔

اپنے بچوں کے ساتھ دوستانہ رویہ رکھیں ، تا کہ وہ بلا خوف ہر بات آپ سے شئیر کرسکیں۔

روک ٹوک نہ کریں

بلا وجہ روک ٹوک اور پابندی بچے کو چڑ چڑا بنا دیتی ہے، وہ آپ کی باتوں کو سنجیدگی سے نہیں لیتے اور سنی ان سنی کر دیتے ہیں، اس لئے بچوں کو بے جا روک ٹوک نہ کی جائے، اس کے برخلاف اگر ہر بات منطق سے سمجھائی جائے تو وہ زیادہ ان پر اثر کرے گی۔

اپنی مدد آپ کا جذبہ پیدا کریں

اسکول میں بچوں کو اپنے کام خود کرنے ہوتے ہیں، اس لئے انہیں اپنے کام خود کرنے تربیت کرتے رہنا چاہیے، انہیں چھوٹے چھوٹے کام خود کرنے کی عادت ڈالیں۔

سزا نہ دیں

بجائے مار پیٹ کر سمجھانے کے پیار اور محبت سے کی گئی اصلاح زیادہ اثر کرتی ہے، اس لئے بچوں کو چھوٹی چھوٹی باتوں پر سزا دینے کی بجائے انہیں پیارو محبت سے سمجھایا جائے۔

عزت نفس (سیلف ریسپیکٹ)

بچوں کے اندر عزت نفس کا جذبہ بہت زیادہ ہوتا ہے، ان کے اس جذبے کی قدر کریں اور دوسروں کے سامنے ان کی غلطیوں ، خامیوں اور کمزوریوں کا ذکر نہ کریں۔ یہ ان کے اندر خود اعتمادی کو کم کر دے گا۔

سمجھانے کا بہترین وقت

بچوں کو سمجھانے کا بہترین وقت رات سونے کا ہوتا ہے۔ جب وہ پرسکون ہو کر آپ کی بات سننے کے لئے زیادہ آمادہ ہوتے ہیں۔ سوتے وقت بچہ آپ کے نزدیک ہوتا ہے، انہیں اچھی اچھی باتیں بتائیں وہ آپ کی باتیں توجہ سے سنے گا۔

گھر کے گندے نل لیموں سے چمکا ڈالیں

لیموں ایک بہترین کلینزنگ ایجنٹ ہے
شائع 02 مارچ 2024 04:00pm

اکثر غسل خانوں یا کچن کے نلوں پر پانی کے نشانات پڑ جاتے ہیں جو بعد میں دھبوں کی شکل اختیار کر لیتے ہیں ان دھبوں کو دور کرنا آسان کام نہیں ہے، لیکن کچن میں موجود ایک شے ان دھبوں کو دور کرنے کی حیرت انگیز صلاحیت رکھتی ہے۔

صفائی کے ماہرین لیموں کےاندر موجود سٹرک ایسڈ کی وجہ سے اسے ضدی دھبوں کو دور کرنے کا ایک بہترین طریقہ کہتے ہیں ۔ جو کچن اور باتھ روم میں صفائی کے ساتھ ساتھ بھینی بھینی مہک بھی لائے گا۔

اس موثر اور آسان ٹپ کو اپنی صفائی کی روٹین میں شامل کر کے آپ صفائی کی مہنگی مصنوعات پر خرچ سے بچ جائیں گی۔

ایک تازہ لیموں کو درمیان سے کاٹ لیں اور اسے نل کے اوپر جہاں نشانات ہوں ، وہاں لگا کر یہ یقین کرلیں کہ وہ دھبوں پر اچھی طرح لگ گیا ہو ۔

کلیننگ ایجنٹ لیموں ایک میجک کے طور پر کام کرے گا۔

لیموں کی تیزابی صلاحیت اور نشانات کے اندر موجود منرلزایک ساتھ عمل کر کے دھبوں کو دور کر دیں گے

شاہی ٹکڑوں سے دعوت کا لطف دوبالا کریں

یہ ایک ایسی میٹھی ڈش ایسی ہے جو جھٹ پٹ بنتی ہے اورسب کو پسند بھی آتی ہے۔
شائع 29 فروری 2024 03:48pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

میٹھا کھانے کاشوق کسے نہیں ہوتا ، خصوصاً میٹھی ڈش کے بغیرتو دعوتوں کا تو تصور ہی ناپید ہے۔

کئی خواتین نمکین پکوان تو شوق سے پکا لیتی ہیں لیکن سویٹ ڈش کا انتخاب انہیں مشکل میں ڈال دیتا ہے کیونکہ زردہ اور کھیر جیسے روایتی پکوان خاصت محنت اور وقت طلب ہوتے ہیں۔

لیکن ایک میٹھی ڈش ایسی بھی ہے جو جھٹ پٹ بنا کر چٹ کرلی جاتی ہے اور سب کو پسند بھی آتی ہے۔

بات کی جارہی ہے شاہی ٹکڑوں کی جو دعوت کا مزہ دوبالا کردیتے ہیں اوراسے گھرمیں بھی بنا کر کھایا جاسکتا ہے۔

اجزاء :

ڈبل روٹی کے سلائس ، 6 عدد ، کنارے کاٹ کر درمیان سے کاٹ لیں ۔ دودھ ، ڈیڑھ کلو ۔چینی ,ایک پیالی ۔ چھوٹی الائچی پاوڈر ، آدھا چائے کا چمچ ۔خشک دودھ ،ایک پیالی ۔ کوکنگ آئل یا گھی ،ایک پیالی ۔ زعفران ، چٹکی بھر ۔بادام ،دس عدد (گرم پانی میں بھگو کر چھلکے اتار لیں اور باریک کاٹ لیں۔)۔پستے ,دس عدد باریک کاٹ لیں ۔ زردے کا رنگ، چٹکی بھر ۔ سجاوٹ کے لئے چاندی کاورق

ترکیب:

ایک بڑے فرائی پین میں گھی یا تیل کو گرم کر لیں ۔ ڈبل روٹی کے ٹکروں کو اس کے اندر ڈال کر ہلکا گولڈن براؤن کر لیں اور نکال لیں ۔

باقی بچے ہوئے گھی یا تیل کو الگ کسی برتن میں نکال لیں زعفران کو تھوڑے سے دودھ میں ملا کر ایک طرف رکھ دیں ۔

فرائی پین میں دودھ ڈال کر جوش آنے دیں ۔ آنچ دھیمی رکھیں اب اس میں چینی اور زعفران ڈال دیں اور پانچ منٹ کے بعد خشک دودھ بھی ڈال دیں ۔

تھوڑ ی دیر بعد ڈبل روٹی کے سلائس بھی ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں ۔

جب دودھ گاڑھا ہو جائے تو زردے کا رنگ تھوڑے سے دودھ میں بھگو کر اسے دودھ میں شامل کر دیں

آخر میں چھوٹی الائچی پاوڈر بھی ڈال دیں۔

ایک پھیلی ہوئے ڈش میں نکال کر اوپر کٹے ہوئے بادام اور پستے چھڑ ک دیں ۔

ٹھنڈا ہونے پر چاندی کا ورق سجا دیں ۔

مزے دار شاہی ٹکڑے تیار ہیں