Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

اسکول جانے والے بچوں کی اصلاح کرنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟

بچوں کے رویوں کی تربیت کے چند رہنما اصول ان کی زندگی بدل سکتے ہیں
شائع 02 مارچ 2024 05:31pm

ماں کی گود بچے کی پہلی درسگاہ ہوتی ہے لیکن جب بچے اصل درسگاہ جانا شروع کرتے ہیں تو انہیں زیادہ رہنمائی کی ضرورت پڑتی ہے ۔

ویسے تو اسکول جانے والے بچے آزادی پسند کرتے ہیں مگر پھر بھی انہیں پیار اور آپ کی توجہ کی ضرورت ہوتی ہے اور جیسے جیسے وہ بڑھتے جاتے ہیں صحیح رہنمائی چاہتے ہیں۔

آپ کی توجہ بچے کو نہ صرف تحفظ کا احساس دیتی ہے ، بلکہ انہیں نئے اصول ، روٹین اور ذمہ داریوں کے لئے بھی تیار کرے گی ، جو کہ اسکول کے آغاز کے ساتھ ہی آئیں گے۔

بچوں میں مثبت رویوں کی حوصلہ افزائی کریں

بچوں کو ذہنی ، جسمانی اور نفسیاتی اور معاشرتی طور پر مضبوط بنانے کے لئے ان میں خود اعتمادی کا ہونا بہت ضروری ہے ۔

اپنے بچوں کے ساتھ دوستانہ رویہ رکھیں ، تا کہ وہ بلا خوف ہر بات آپ سے شئیر کرسکیں۔

روک ٹوک نہ کریں

بلا وجہ روک ٹوک اور پابندی بچے کو چڑ چڑا بنا دیتی ہے، وہ آپ کی باتوں کو سنجیدگی سے نہیں لیتے اور سنی ان سنی کر دیتے ہیں، اس لئے بچوں کو بے جا روک ٹوک نہ کی جائے، اس کے برخلاف اگر ہر بات منطق سے سمجھائی جائے تو وہ زیادہ ان پر اثر کرے گی۔

اپنی مدد آپ کا جذبہ پیدا کریں

اسکول میں بچوں کو اپنے کام خود کرنے ہوتے ہیں، اس لئے انہیں اپنے کام خود کرنے تربیت کرتے رہنا چاہیے، انہیں چھوٹے چھوٹے کام خود کرنے کی عادت ڈالیں۔

سزا نہ دیں

بجائے مار پیٹ کر سمجھانے کے پیار اور محبت سے کی گئی اصلاح زیادہ اثر کرتی ہے، اس لئے بچوں کو چھوٹی چھوٹی باتوں پر سزا دینے کی بجائے انہیں پیارو محبت سے سمجھایا جائے۔

عزت نفس (سیلف ریسپیکٹ)

بچوں کے اندر عزت نفس کا جذبہ بہت زیادہ ہوتا ہے، ان کے اس جذبے کی قدر کریں اور دوسروں کے سامنے ان کی غلطیوں ، خامیوں اور کمزوریوں کا ذکر نہ کریں۔ یہ ان کے اندر خود اعتمادی کو کم کر دے گا۔

سمجھانے کا بہترین وقت

بچوں کو سمجھانے کا بہترین وقت رات سونے کا ہوتا ہے۔ جب وہ پرسکون ہو کر آپ کی بات سننے کے لئے زیادہ آمادہ ہوتے ہیں۔ سوتے وقت بچہ آپ کے نزدیک ہوتا ہے، انہیں اچھی اچھی باتیں بتائیں وہ آپ کی باتیں توجہ سے سنے گا۔

Women

children

Parents

انٹرٹینمنٹ

children behaviour

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div