عامر خان نے ناک چھیدوالی

شائع 04 مئ 2017 07:38am

amir1

ممبئی:بولی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان ان دنوں میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں لیکن  یہ توجہ انہیں  فلموں یا اداکاری کی وجہ سے نہیں بلکہ خواتین کی طرح ناک چھیدوانے پر ملی ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق  اداکار سشانت سنگھ راجپوت  نے انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ عامر خان کے ساتھ نظر آرہے ہیں تصویر میں عامر نے ناک میں چھوٹی سی سنہرے رنگ کی لونگ پہنی ہوئی ہے۔

And when you meet 'Inspiration' in the process !! #aamirkhan #perfectionist

A post shared by Sushant Singh Rajput (@sushantsinghrajput) on

مردوں کا کان چھیدوانا تو فیشن ہے بہت سے نوجوان لڑکے یہاں تک کہ شوبز کی مشہور شخصیات بھی کان میں بالی پہنتے ہیں   لیکن کسی آدمی کا ناک چھیدوانا  بہت حیران کن ہے یہ ہی وجہ ہے کہ  عامر کے مداح ان کے چہرے پر اس چھوٹی سی چیزکا اضافہ دیکھ کر  حیرت سے دنگ رہ گئے۔

بھارتی میڈیا میں گردش کرنے والی افواہوں کے مطابق  عامر نے یہ اسٹائل اپنی آنے والی فلم "ٹھگ آف ہندوستان"کیلئے اپنایا ہے،یہ پہلی بار نہیں ہے کہ عامر نے اپنے سراپے میں تبدیلی کی ہو بلکہ اس سے قبل بھی  وہ اپنی فلموں گجنی ،دھوم 3 اور دنگل کیلئے مختلف انداز اپنا چکے ہیں۔

گزشتہ برس ریلیز ہوئی فلم دنگل کیلئے عامر نے اپنے وزن میں 25 کلو گرام کا اضافہ کیا تھا جبکہ  اسی فلم میں نسبتاً کم عمر نظر آنے کیلئے کڑی محنت کےبعد عامر نے وزن میں کمی بھی کرلی تھی۔